Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

قبرستان جانے کی 3سنتیں 

قبرستان جانے کی 3سنتیں ہیں :

 (1):قبرستان جاکر مُردَوں کو سلام کرنا([1]) (2): كھڑے ہو کر قبروں کی زیارت کرنا (3)قبر کے پاس کھڑے ہو کر دعا کرنا۔([2])

قبرستان حاضری کا طریقہ: *میت کے پاؤں کی طرف سے جائیے! (یاد رہے! یہ اس وقت ہے جب قدموں کی طرف سے جانے میں کسی قبر وغیرہ پر قدم نہ پڑے،اگر اس طرف سے جانے میں کسی قبر پر پاؤں آنے کا  شک بھی ہو تو اس طرف سے نہ جائیے!) *اور اس طرح سلام کیجئے!«السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ‌دَارَ ‌قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ، وَإِنَّا  إنْ شَاءَ اللَّهُ  بِكُمْ لَاحِقُونَ وَنَسْأَلُ اللَّهَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ ([3])*پھر میت کے چہرے کی طرف رُخ کر کے کھڑے ہوجائیے! ([4])* پھر سورۂِ یٰسین،سورۂِ الفاتحہ،سورۂِ الاخلاص یا کوئی بھی اور سورت يا دُرود پاک پڑھ کر اس میت کو ایصال ثواب کیجئے!([5])*افضل یہ ہے کہ ایصال ثواب کرتے وقت نیت تمام مسلمانوں کی کر لیجئے۔

ایصال ثواب کا طریقہ: سورۂِ یٰسین،سورۂِ الفاتحہ،یا جو کچھ پڑھنا ہے پڑھ کر اس طرح دعا کیجئے!اے اللہ پاک! میں نے جو کچھ پڑھا اس کا ثواب فلاں ،فلاں کو پہنچا۔([6])

ضروری نوٹ: قبرستان کے اندر جانے کی جگہ نہ ہو، اندر جانے کے لئے قبروں پر سے گزر کر جانا پڑے یا قبرستان میں نیا راستہ بنایا گیا ہو، جس کے متعلق غالِب گمان ہو کہ اس کے نیچے قبریں ہوں گی، ان سب صُورتوں میں قبرستان کے اندر جانا منع ہے، باہَر ہی کھڑے ہو کر سلام اور ایصالِ ثواب کر لیجئے!


 

 



[1]... مرآۃُ المناجیح  جلد:2،صفحہ:524بتغیر قلیل۔

[2]...رد المحتار،کتاب الصلاۃ ،باب صلاۃ الجنائز ،مطلب فی زیارۃ القبور،جلد:3،صفحہ:178۔

[3]...رد المحتار،کتاب الصلاۃ ،باب صلاۃ الجنائز ،مطلب فی زیارۃ القبور،جلد:3،صفحہ:179۔

[4]...مرآۃ المناجیح ،کتاب الجنائز،جلد:2،صفحہ:524 ۔

[5]...رد المحتار،کتاب الصلاۃ ،باب صلاۃ الجنائز ،مطلب فی زیارۃ القبور،جلد:3،صفحہ:179۔

[6]...رد المحتار،کتاب الصلاۃ ،باب صلاۃ الجنائز ،مطلب فی زیارۃ القبور،جلد:3،صفحہ:179۔