Book Name:Yadgari e Ummat Per Lakhon Salam
توساری عمرہمیں اُمَّتی اُمَّتیکہہ کریادفرماتےرہے،قبر ِانورمیں بھی اُمَّتی اُمَّتی فرما رہے ہیں اورحشر تک فرماتے رہیں گےیہاں تک کہ محشر کے روز بھی اُمَّتی اُمَّتی فرمائیں گے ۔ حق یہ ہےکہ اگرصِرف ایک باربھی اُمّتی فرمادیتےاورہم ساری زندگییانبی یانبی،یارسولَاللہ،یاحبیبَ اللہ(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کہتے تب بھی اُس ایک باراُمّتی کہنے کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔(عاشقِ اکبر، ص ۵۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!ہم رسولِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی اُمّت سے مَحَبَّت کے واقعات سُن رہے ہیں،اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہمیں فخر ہے کہ ہم بھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اُمّتی ہیں،اب ہم اپنے بارے میں غور کریں کہ کیا ہمیں بھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ایسی ہی مَحَبَّت ہے جیسی ایک اُمّتی کو اپنے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ہونی چاہئے،مثلاًآقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو نمازوں کا پابند ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو اپنی ضرورت کےمسائل اور دیگر فرائض و واجب عُلوم جاننے والا ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو تقویٰ و پرہیزگاری کا پیکر ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو اپنی شرعی ذِمّہ داریاں پوری کرنے والا ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی توتلاوتِ قرآن کا شیدائی ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو ناجائز و حرام کاموں سے بچنے والا بلکہ اپنی اولاد وغیرہ کو ان کاموں سے بچانے والا ، ان کی صحیح اسلامی تربیت کرنے والاہوناچاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو خوفِ خدا والا ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے والا ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو بہترین خوبیوں سے آراستہ ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی توبے حیائی کے کاموں سے بچنے والا ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو باطنی بُرائیوں سے دُور ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا