Book Name:Yadgari e Ummat Per Lakhon Salam
اُمّتی تو مسلمانوں کا خیرخواہ ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی رحمتِ کونین، نانائے حَسَنَیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی فرمانبرداری کرنے والا ہوناچاہئے،آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو سُنّتوں کی پیروی کرنے والا ہونا چاہئے۔اللہ کریم ہم سب کو آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!ربیعُ الاوّل کا خوشیوں بھرا مہینا آچکا ہے۔ اَمیرِ اَہْلسُنَّت، حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطّارقادِرِی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جَشنِ مِیْلَاد مَنانے والے عاشقانِ مِیلاد کو اپنے مکتوب(Letter)میں کچھ اَہَمّ نِکات عطا فرمائے ہیں۔ آئیے! چند نِکات ہم بھی چُنتے ہیں:
(1)چاند رات کو اِن اَلفاظ میں تین(3)بار مَساجِد میں اِعْلان کروائیے:”تمام عاشقانِ رسول کو مُبارَک ہو کہ رَبِیْعُ الاوّل شریف کا چاند نظر آگیا ہے۔“
(2)تمام عاشقانِ رسول بَشُمول نگران و ذِمّہ داران رَبِیْعُ الاوّل شریف میں خُصُوصِیَّت کے ساتھ کم اَزْ کم تین(3) دن کے قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں اور اسلامی بہنیں ایک ماہ تک روزانہ گھرکے اندر(صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحْرَموں میں) دَرْس جاری کریں اور پھر آئندہ بھی روزانہ جاری رکھنے کی نِیَّت فرمائیں۔
(3)اگرجھنڈے پر نَقشِ نَعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اِس بات کا خیال رکھئے کہ نہ وہ لِیرے لِیرے ہو، نہ ہی زمین پر تشریف لائے نیز جیسے ہی رَبِیْعُ الاوّل شریف کا مہینا تشریف لے جائے فوراً اُتار لیجئے۔اگراحتِیاط نہیں کر پاتے اور بے ادَبی ہوجاتی ہے تو سادہ مَدَنی پرچم لہرایئے۔(سگ ِمدینہ عُفِیَ عَنْہ بھی