Book Name:Yadgari e Ummat Per Lakhon Salam
اُس پر دس رَحمتیں اُتاروں اور آپ کی اُمَّت میں سےجوکوئی ایک سلام بھیجے،میں اُس پردس سلام بھیجوں۔(مشکاۃ،کتاب الصلاۃ ،باب الصلاۃ علی النبی وفضلہا،۱/۱۸۹،حدیث:۹۲۸ملتقطا)
حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمدیارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں:رَبّ(کریم)کےسلام بھیجنے سے مُرادیا تو بذرِیعۂ مَلائکہ(فرشتوں کے ذریعے)اسے سلام کہلوانا ہے یا آفتوں اور مُصیبتوں سے سلامت رکھنا(ہے) ۔(مرآۃ المناجیح، ۲/۱۰۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَ اللہ آج کے بیان میں ہم”آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّت سے محبت“کے رِقّت انگیز واقعات اورمرحبایامُصْطَفٰےکی دُھومیں مچاتاہوا،جشنِ ولادتِ سرکارکی خوشیاں سُناتاہوا پیاراپیارامکتوبِ عطار بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔آئیے!پہلے ایک ایمان افروز حدیثِ پاک سنتے ہیں،چنانچہ
حضرت عبدُاللہبن عُمَررَضِیَ اللہُ عَنْہُماسے روایت ہے،مہربان آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:قِیامت کے دن حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام عرش کےقریب کشادہ میدان میں ٹھہرے ہوئے ہوں گے،آپ عَلَیْہِ السَّلَام پردوسبزکپڑے ہوں گے،اپنی اولاد میں سے ہراُس شخص کو دیکھ رہے ہوں گےجوجنَّت میں جارہا ہوگا اوراپنی اَولادمیں سے اُسےبھی دیکھ رہےہوں گے جو دَوزَخ میں جارہا ہوگا۔ اسی دوران حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام میرے ایک اُمَّتِی کو دَوزَخ میں جاتا ہوا دیکھیں گے۔حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام پکاریں گے:یااحمد(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)!یااحمد(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)!میں کہوں گا:لَبَّیْک اے ابُو الْبَشَر!حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کہیں گے:آپ کایہ اُمَّتِی دَوزَخ میں جارہاہے۔یہ سُن کر میں بڑی پُھرتی کے ساتھ تیز تیز(قدموں سے)فِرِشتوں کےپیچھے چلوں گا اور کہوں گا:اےمیرےرَبّ کے