Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten

Book Name:Tazeem-e-Mustafa Ma Jashne Milad Ki Barakaten

مَنانے والوں کو اللہ کریم کی طرف  سے بے شُمار دِیْنی ودُنیاوی  برکتیں ملتی ہیں۔  جیساکہ

تفسیر ِرُوحُ الْبَیان میں ہے:مَحفلِ میلادشریف کی برکت سال بھر تک گھر میں رہتی ہے۔ (روح البیان ،۹ /۵۷)اسی طرح حضرت  امام قَسْطَلانیرَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ فرماتے ہیں:’’ وِلادَتِ باسعادت کے ایّام میں مَحفلِ میلاد کرنے کی خُصُوصِیَّت میں سے یہ تَجرِبہ شُدہ بات ہے کہ اس سال اَمْن و اَمان رہتا ہے۔ اللہکریم اُس شخص پر رَحمت نازِل فرمائے، جس نے ماہِ وِلادَت کی راتوں کوعید بنا لیا۔‘‘(مواہِبُ اللدُنیَّہ ج۱ ص۱۴۸)جَشنِ میلاد مَنانے والے کو دُنیاوی برکتوں  کے ساتھ ساتھ جنَّت کی خوشخبری بھی ہے۔مشہور محدِّث حضرت شاہ عبدُالحقّ مُحَدِّ ث دِہلوی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہفرماتے ہیں:سرکارِ مَدینہصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادت کی رات خُوشی مَنانے والوں کی جَزاء یہ ہے کہ اللہ کریم انہیں اپنے فَضل و کرم سے جَنَّاتُ النَّعِیم میں داخِل فرمائے گا۔ مُسلمان ہمیشہ سے مَحفلِ میلاد مُنعَقِد کرتے آئے ہیں اور وِلادَت کی خُوشِی میں دعوتیں دیتے ، کھانے پکواتے اور خُوب صَدَقہ وخیرات دیتے آئے ہیں۔ خُوب خُوشی کا اِظہار کرتے اور دل کھول کر خَرچ کرتے ہیں،آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادتِ با سعادت کے ذِکْر کا اِہتِمام کرتے ہیں،اپنے مکانوں کو سَجاتے ہیں اور اِن تمام اچھے کاموں کی بَرَکت سے ان لوگوں پر اللہ کریم  کی رَحمتوں کا نُزول ہو تا ہے۔

 (مَا ثَبَتَ مِنَ السُّنّة ص۷۴ ملخصاً،صبح بہاراں ،ص ۱۱)

پیارے اسلامی  بھائیو!آپ نےسنا کہ آقاصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا  میلاد مَنانے والوں سے اللہ کریم کس قَدر خُوش ہوتا ہے اورانہیں کیسے کیسے عظیمُ الشَّان اِنعام واِکْرام سے نوازتا ہے۔ لہٰذا جَشنِ وِلادت کی خُوشی میں مسجِدوں،گھروں، دُکانوں ،سُواریوں اوراپنے   مَحَلّے میں بھی سبز سبز پرچم لہرایئے، خُوب چَراغاں کیجئےیاکم اَزْکم بارہ(12) بَلْب تو ضَرور روشن کیجئے۔ربیعُ الاوّل کی بارھویں رات حُصُولِ ثواب کی نیّت سے اجتِماعِ ذِکر و نعت میں شرکت کیجئے اورصُبحِ صادِق کےوَقْت سبز سبز پرچم اُٹھائے دُرُودوسلام پڑھتے ہوئے اَشکبار آنکھو ں کے ساتھ صُبحِ بہاراں  کااِسْتِقبال کیجئے۔