12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 1)

Book Name:12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 1)

نقی علی خان رحمۃُ اللہِ علیہ  نے عبادت کے دنیوی  اور اُخروی  کئی فوائد بیان  فرمائے ہیں۔ آئیے!   اُن میں  سے کچھ فوائد ہم سنتے ہیں :

*جو شخص عبادت کرتاہے خدا کے عابد بندوں  مىں  داخل ہوتا ہےاور خدائے تعالىٰ عابدوں  کى مدح و ثنا کرتا ہے۔ *جوشخص عبادت کرتاہےاللہ پاک اس سے محبت رکھتا ہے۔*  اس کے سب کام درست کرتا ہے۔*اس کے رِزق کا کفىل ہوتا ہے۔ * دشمنوں  کے شر اور فساد سے محفوظ رکھتا ہے۔*اس کا مُونِس (مُعاون ومددگار) ہوجاتا ہے اور وحشت اس کے دل سے دُور کرتا ہے۔* مخلوق کے دل مىں  اس کى محبت پىدا کرتا ہے  کہ چھوٹے بڑے، امىر غرىب، اچھے بُرے ىہاں  تک کہ آسمان وزمین کے چرند پرند اس سے محبت رکھتے ہیں ۔*برکتِ عام اس کو عنایت ہوتی ہے یہاں  تک کہ لوگ اس کے کپڑوں  اور مکان سے تبرک(حاصل ) کرتے ہىں  اور فائدہ اُٹھاتے ہىں ۔ *اللہ پاک کی بارگاہ مىں  اس کو اىسى عزّت حاصل ہوتى ہے کہ لوگ اس کى عزّت و برکت کو اپنى حاجتوں  مىں  وسىلہ کرتے ہىں  اور اس کے تَوَسُّل اور شفاعت سے مُرادىں  پاتے ہىں ۔* موت کى سختى سے محفوظ رہتا ہے۔* اللہ پاک اس کو اس وقت اىمان و معرفت پر ثابت رکھتا ہے اورشىطان کے وسوسے اور  اِغوا ء (دھوکے)سے بچاتا ہے۔ * (فرشتے ) اسے قبر کے فتنہ سے امن مىں  رکھتے ہىں  اورنکیرین کے سوال  کا جواب سکھاتے ہىں ۔* اس کى قبر کو روشن اور فَراخ کرتے ہىں ۔*اس کى قبر مىں  بہشت کى طرف کھڑکى کھول دىتے ہىں ۔* (وہ )قىامت کی پریشانیوں  سے محفوظ رہے گا۔* (اس کا  )نامۂ اعمال  اُس کے سیدھے ہاتھ(Right Hand) مىں  دىا جائے گا۔* اس کا حساب آسانى کے ساتھ ہوگا ىا (فرشتے)اس سے بالکل حساب نہ کرىں  گے۔* (فرشتے اسے) حوضِ کوثر کا پانی پلائىں  گے