Book Name:12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 1)
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ
اَمَّا بَعۡدُ فَاَعُوۡذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیۡطٰنِ الرَّجِیۡمِ بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
12 دینی کام عبادت ہیں(قسط اول)
حضرت ابوغَسّان مدنی رحمۃُ اللہِ علیہ نے فرمایا:”جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم پر دن میں سو مرتبہ دُرود پڑھا وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے دن رات کی عبادت پر دوام (ہمیشگی کو ) اختیار کیا۔“ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
عِبادت کا لُغوی معنی ہے حد درجے کی عاجزی اختیار کرنا ۔([2]) اور اصطلاح میں عبادت اُس کام کو کہتے ہیں جس کے کرنے پر ثواب دیا جاتا ہے اور وہ (عبادت) ثواب کی نیت پر موقوف ہوتی ہے۔([3]) جبکہ مِیر سیِّد شریف جُرجانی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں کہ عِبادت مُکَلَّفْ (بالغ مسلمان مرد وعورت) کا وہ کام ہے جو وہ اپنے رَبِّ کریم کی تعظیم کے لیے اپنے نفس کی خواہش کے خلاف کرے۔([4])
پیارے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت اِمام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ کے والِدِ گرامی مولانا