12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 1)

Book Name:12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 1)

جسے پىنے کے بعد کبھى پیاس نہ لگے گى۔ * (وہ  )پُلِ صراط سے آسانى کے ساتھ گزر جائے گا۔* (فرشتے ) قىامت کے دن اسے نور کے منبروں  پر بٹھائىں  گےاور عرش ىاحضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کے جھنڈے کے ساىہ تلے جگہ دىں  گے۔* (فرشتے اسے)خدا کے دىدار سے  مشرف فرمادىں  گے ۔([1])

12دِینی کام عِبادت کیسے ہیں؟

پیارے اسلامی بھائیو! عاشِقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا بنیادی مقصد ہے ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔“ اس مقصد کے تحت نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لیے اور اِنفِرادی، اجتماعی اور معاشرتی اِصلاح کیلئے دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں بنیادی طور پر جو طریقہ اپنایا جاتا ہے وہ 12 مختلف کام ہیں جن کو اس دِینی تحریک دعوت اسلامی میں 12 دِینی کام کہا جاتا ہے۔ الحمدللہ! یہ سب دِینی کام عِبادت ہیں کیونکہ یہ سب کام کرنا قرآن وسنت کے مختلف  احکامات کی بجاآوری ہے،ان کاموں میں نیکی کی دعوت دی جاتی  اور برائی سے منع کیا جاتا ہے ۔تفسیر صِراطُ الجِنان میں ہے کہ نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا، دِینِ اسلام کی تبلیغ و اِشاعت میں کوشش اور جد و جہد کرنا اللہ پاک کے دِین کی مدد کرنے کی صورتیں ہیں۔([2])نیکی پر کسی کی راہنمائی کرنا کتنی بڑی عبادت ہے اس کا اندازہ حضور خَاتَمُ النَّبِیِّیْن، سَیِّدُ الْمَعْصُومِین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اس فرمانِ مقدس سے لگایا جا سکتا ہے کہ میرے آقا فرماتے ہیں :” مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ “یعنی جونیکی کے کام پر راہنمائی کرےتو اس کے لیے بھی


 

 



([1])...انوارِ جمال مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    ، الفصل الثانی فی فوائد العبادۃ ، ص334   ملتقطاً

([2])...تفسیر صراط الجنان،پ 26، محمد، تحت الآیۃ:7، 9/299، مکتبۃ المدینہ کراچی