12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 1)

Book Name:12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 1)

نیکی کرنے والے کی مثل ثواب ہے۔([1])

سبحان اللہ!  پیارے اِسلامی بھائیو! ہمیں ایسے  کاموں (12 دینی کاموں) میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئے اور ان کاموں کو کرتے وقت اچھی  اچھی نیتیں بھی کر لینی چاہئیں  کہ دعوت اسلامی کےیہ  12 دینی کام یقیناً عبادت ہیں اور اللہ پاک نے  ہمیں عبادت والے کام کرتے رہنے کا حکم بھی جاری  فرمایا ہے چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے :

وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠(۹۹) (پ14، الحجر:99)

ترجَمۂ کنزالعرفان: اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہو حتّٰی کہ تمہیں  موت آجائے۔

پیارے اسلامی بھائیو! آئیے سنتے ہیں کہ 12 دینی کام کرناکس طرح سے قرآن و سنت کی بجاآوری ہے ۔

پہلا دِینی کام:  فجر کے لئے جگانا ہے۔ نماز کی دعوت دینااور مسلمانوں کو نماز کے لیے جگانا اللہ پاک کے مبارک فرمان پر عمل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔چُنانچہ حکم ہوا:

وَ اْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَاؕ- (پ 16،  طٰہ:132)

ترجَمۂ کنزالعرفان: اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو اور خود بھی نماز پر ڈٹے رہو۔

نمازِ فجر کے لئے جگانا حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    کی سنت ہے ،چنانچہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ، میں  سرکارِ دو عالَم صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم    کے ساتھ نمازِفجر کیلئے نکلا تو آپ جس سوتے ہوئے شخص کے پاس سے گزرتے اُسے نماز کیلئے آواز دیتے یا اپنے پاؤں  مبارک سے ہلا دیتے۔([2])  لہٰذا جو خوش نصیب انسان کسی کو فجر کی نماز کے لئے جگاتا ہے تو وہ


 

 



([1])...ابوداود،کتاب  الادب، باب فی الدال علی الخیر کفاعلہ، ص 801، حدیث: 5129 ، دارالکتب العلمیہ بیروت

([2])...ابوداؤد، کتاب التطوّع، باب الاضطجاع ، ص 208 ، حدیث: 1264