12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 1)

Book Name:12 Deeni Kaam Ibadat Hai (Qist 1)

یہاں قرآنِ کریم کی عَظَمت کا بیان ہے اور لوگوں کو اس میں غوروفکر کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔اس سے معلوم ہوا کہ قرآن میں غور و فکر کرنا اعلیٰ درجے کی عبادت ہے۔حضرت اِمام محمد غزالی رحمۃُ اللہِ علیہ  فرماتے ہیں کہ ایک آیت سمجھ کر اور غور و فکر کر کے پڑھنا بغیر غور و فکر کئے پورا قرآن پڑھنے سے بہتر ہے۔ ([1])

 آقائے نامدار، مدینے کے تاجدار صلی اللہ علیہ و اٰلہ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے کہ ”جس نے کتابُ اﷲ میں سے ایک آیت سِکھائی یا علم کا ایک ”باب“ سِکھایا تو اللہ پاک اس کے ثواب کو قیامت تک کے لئے جاری فرما دیتا ہے۔([2])

تیسرا دِینی کام: درس  (مسجد، گھر اور چوک درس) ہے جس میں شرعی احکام، سنتیں، اخلاقیات و آداب اور علمِ دین سیکھنے سکھانے کا سلسلہ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ مسجد کی آباد کاری کا ذریعہ بھی ہے  کہ جب تک لوگ مسجد میں رہ کرعلمِ دین سیکھیں گے تب تک مسجد آباد رہے گی اور مساجد کی آباد کاری بہترین عبادت ہے جیسا کہ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ (پ10، التوبہ:18)

ترجَمۂ کنزالعرفان: اللہ کی مسجدوں کو وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے ہیں ۔

تفسیر خزائِنُ العِرفان میں ہے: اِس آیت میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ مسجدوں کے آباد کرنے کے مستحق (حقدار) مومنین ہیں۔ مسجدوں کے آباد کرنے میں یہ اُمور بھی داخِل ہیں: جھاڑو دینا، صفائی کرنا، روشنی کرنا اور مسجدوں کو دنیا کی باتوں سے اور ایسی چیزوں سے محفوظ رکھنا،جن کیلئے وہ نہیں بنائی گئیں،مسجدیں عِبادت کرنے اور  ذِکْر کرنے کیلئے بنائی گئی ہیں اور


 

 



([1])...تفسیر صراط الجنان، پ 5، النساء، تحت الآیۃ:82، 2/258،ملتقطاً

([2])...جامع صغیر، ص 535، حدیث: 8864، دارالکتب العلمیہ