Raste Ke 4 Huqooq Qist 02

Book Name:Raste Ke 4 Huqooq Qist 02

میں دینا  کہ چھینکنے والا سن لے، یہ واجب ہے۔([1]) راستے  میں عمومًا اس  کی طرف توجہ نہیں رہتی، عمومًا  لوگ  راستے میں چھینک کا جواب نہیں دیتے، لہذا  ہم * گھر* آفس *یا دوکان وغیرہ میں ہوں *راستے میں پیدل ہوں *یا بس*ریل گاڑی*جہاز  *یا رکشہ وغیرہ میں سفر کر رہے ہوں، جب کوئی چھینک کر اَلْحَمْدُ لِلہِ کہے تو ہمیں اس کا جواب دینا چاہئے۔ چھینک کا  جواب دینے کا طریقہ :جس کو چھینک آئے اسے اَلْحَمْدُ لِلہِ کہنا چاہئے !بہتر یہ ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن کہے اور سننے والا اس کے جواب میں یوں کہے :یَرْحَمُکَ اللہِپھر چھینکنے والا کہے: یَغْفِرُ اللہُ لَنَا وَلَکُم ۔([2])

(3): تَغِيْثُوا الْمَلْهُوفَ(یعنی حاجت مند کی مدد کرنا )  

وضاحت:مثلاً *اندھےکو سٹرک پار کروانا *بُوڑھے کی مدد کر دینا *کمزور کو سامان اُٹھوا دینا *کوئی گِر گیا تو آگے بڑھ کر اُٹھا لینا *اللہ نہ کرے  ایکسیڈنٹ ہو گیا تو آگے بڑھ کر گِرنے والوں، زخمیوں  کی مدد کرنا *ضرورتًا پانی وغیرہ پِلانا *ریسکیو  کو مدد کے لئے بُلانا  *کسی کی گاڑی خراب ہو گئی،  بیچارہ پریشان ہے، اس کی مدد کر دینا *پٹرول ختم ہو گیا، ممکن ہو تو کچھ پٹرول مہیا کر دینا *پیدل چلنے والے کو اپنے ساتھ سُوار کر لینا وغیرہ   مدد کی صُورتیں ہیں۔ حدیثِ پاک میں ہے: بندہ جب تک اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنےمیں لگا رہتاہے،اللہ  پاک  اس کی حاجت پوری فرماتارہتا ہے۔([3])

نوٹ: *موٹرسائیکل خراب ہو یا پٹرول ختم ہو جائے تو بعض دفعہ دوسرا موٹرسائیکل والا ہاتھ پکڑ کر اسے منزل تک پہنچاتا ہے، یہ خطرناک ہے، سٹرک پر ایسے کاموں سے بچنا ضروری ہے، ورنہ نقصان ہوسکتا ہے *راہ چلتے کو لفٹ دینے (یعنی اپنے ساتھ سُوار کر لینے) میں بھی آج کل بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔


 

 



[1]... بہارِ شریعت ،جلد:3،صفحہ:476،حصہ:16۔

[2]...بہارِ شریعت، جلد:3،صفحہ:476۔

[3]...معجم کبیر ،جلد:3،صفحہ:245،حدیث:4667۔