Book Name:Raste Ke 4 Huqooq Qist 02
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ،کُل دورانیہ:15منٹ۔
آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں راستے کے 4حقوق قسط دومسکھائے جائیں گےاور گھر سے نکلتے وقت کی دُعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : تم مجھ پر درود پڑھو بےشک یہ تمہارے لیے پاکیزگی ہے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلٰی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک نے فرمایا:
وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاؕ- (پارہ:21،لقمان:18)
ترجمۂ کَنْزُ الْعِرْفان: اور زمین میں اکڑتے ہوئے نہ چل
اس آیت میں زمین پر * اِتراتے ہوئے *اکڑ کر *دوسروں کو حقیر جانتے ہوئے *مٹکتے *اور ہاتھ پاؤں گھماتے ہوئے چلنے سے منع فرمایاگیا ہے ۔([2])
فرامینِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
رسوالِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی احادیث میں راستے کے حقوق بیان ہوئے ہیں: ان میں سے (1): حُسْنُ الْکَلَامِ (اچھی گفتگو کرنا ) ([3])(2): تَشْمِیْتُ الْعَاطِسِ اِذَا حَمِدَ (یعنی چھینک کا جواب دینا)([4])