Book Name:ALLAH Pak Ke 3 Huqooq (Qist 1)
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ،کُل دورانیہ:15منٹ۔
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں اللہ پاک کے 3حقوق قِسط اوّلسکھائے جائیں گے اوردعائے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلہ وَسَلَّم یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ بھی لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلہ وَسَلَّم : جب تم رسولوں (علیہمُ السَّلام ) پر دُرُودِ پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو !بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک کے 3 حقوق قِسط اوَّل
اللہ پاک فرماتا ہے:
كُوْنُوْا رَبّٰنِیّٖنَ (پارہ:3،سورۂ آل عمران :79)
تَرْجَمۂِ کَنْزُ الْعِرْفَان: اللہ والے ہوجاؤ۔
اس آیت میں رَبَّانی بننے کا حکم دیا گیا ہے، اس کا ایک معنیٰ یہ ہے کہ اے بندو! اللہ پاک کی پہچان حاصِل کرو اور اس کے فرمانبردار ہو جاؤ...!! ([2])
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلہ وَسَلَّم
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلہ وَسَلَّم نے فرمایا :اﷲ کا حق بندوں پر یہ ہے کہ اس کی عبادت کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں۔([3])