Book Name:ALLAH Pak Ke 3 Huqooq (Qist 1)
اللہ پاک کے 3حقوق
پیارے اسلامی بھائیو! ہم والد ،بھائی ،بیٹے، چچا ،تایا،ڈاکٹر ،انجینئر ،پائلٹ وغیرہ،کچھ بھی ہوں ،سب سے پہلے ہم اللہ پاک کے بندے ہیں،جس طرح والدین،اولاد وغیرہ کے حقوق ہوتے ہیں،اس سے بڑھ کر ہم پر اللہ پاک کے حقوق لازم ہیں،اللہ پاک کے حقوق کیا ہیں؟ یہ سیکھنا بھی بہت ہی ضروری ہے، آج ہم اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !اللہ پاک کے 3حقوق سیکھیں گے ۔
پہلا حق :اللہ پاک کی عبادت کرنا
وضاحت:کسی کو عِبَادت کے لائق سمجھتے ہوئےاس کی تعظیم کرنا عِبَادت ہے۔ اگر عِبَادت کے لائق نہ سمجھیں تو وہ صِرف تعظیم ہوگی، عبادت نہیں کہلائے گی،جیسے نَماز میں ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا عِبادت ہے لیکن ہاتھ باندھنے کا یہی عمل بارگاہِ رِسالت میں سنہری جالیوں کے سامنے ہو،یا صلوٰۃ وسلام پڑھنے میں ہو،کسی بُزرگ کی تشریف آوَری کے موقع پر ہو،تبرکات کی زیارت کرتے ہوئے ہو،کسی وَلیُّ اللہ کے مَزار شریف کے سامنے ہو،اپنے پیر صاحِب،اُستادیا ماں باپ وغیرہ کے لئے ہو تویہ عبادت نہیں فَقَط تعظیم ہے۔([1]) قرآنِ کریم میں ہے:
وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ (پارہ:15،سورۂ بنی اسرائیل ،23)
تَرْجَمَۂِ کَنْزُ الْعِرْفَان:اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔
دوسرا حق:اللہ پاک کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا
وضاحت: *اللہ پاک کے عِلاوہ کسی کو اِلٰہ ماننا شرک کہلاتا ہے۔([2]) کلمہ طیّبہ جسے پڑھ کر بڑے سے بڑا مشرک بھی مسلمان ہو جاتا ہے، وہ کیا ہے؟ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کوئی اِلٰہ نہیں ہے مگر اللہ۔ یہ تَوْحِیْد ہے۔ اس کا اُلٹ کریں کہ (اَسْتَغْفِرُ اللہ!)اللہ پاک کے عِلاوہ بھی کوئی اِلٰہ ہے ، یہ شرک