ALLAH Pak Ke 3 Huqooq (Qist 1)

Book Name:ALLAH Pak Ke 3 Huqooq (Qist 1)

دہرائی

آج ہم نے اللہ پاک کے 3 حقوق سیکھے:(1): اللہ پاک کی عبادت کرنا (2):اللہ پاک کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا (3):اللہ پاک کی رضا پر راضی رہنا ۔

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا

دُعائے مصطفےٰ   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

الله پاک کے پیارے محبوب    صَلَّی  اللہ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    اکثر یہ دُعا مانگا کرتے تھے  :  

یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ

ترجمہ:یعنی اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کواپنے دین پرقائم رکھ۔ ([1])

یہ دُعا تعلیمِ امت کیلئے ہے تا کہ لوگ سن کر سیکھ لیں ۔ ([2])

اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال:

(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ  الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7):شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8):313بار دُرُود شریف پڑھے؟(9):آنکھوں کو گناہوں سے بچایا؟(10):کانوں کو گناہوں سے بچایا؟(11):فضول نظری سے بچتے ہوئے نگاہیں نیچی رکھیں؟(12):12 منٹ مکتبۃ المدینہ کی اصلاحی کتاب پڑھی؟(13):اذان و اقامت کا جواب دیا؟ (14):غصے کا علاج کیا؟ (15) :اپنا جائزہ کیا؟ (16):اپنے نگران کی اطاعت کی؟ (17):آپ اور جی کہہ کر بات کی؟ (18):مدرسۃ المدینہ بالغان میں  پڑھا، یا پڑھایا؟ (19):عشاپء کی جماعت سے دو گھنٹےمیں گھرپہنچ  گئے؟ (20) :2گھنٹے


 

 



[1]... مسند احمد ،مسند عائشہ رضی اللہ عنھا ،جلد:10،صفحہ:168،حدیث:25341۔

[2]... مرآۃ المناجیح ،جلد:1،صفحہ:109۔