حکیمُ الاُمّت کی پوتی  کے وصال پر تعزیت

حکیمُ الاُمّت کی پوتی  کے وصال پر تعزیت

مفسرِ شہیر حکیم الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القَوی کی پوتی اور مفتی اقتدار احمد خان صاحب کی صاحبزادی یکم ربیعُ الاوّل 1440 ہجری کو گجرات پنجاب پاکستان میں انتقال فرماگئیں۔ شیخِ طریقت امیرِاہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بذریعہ صُوری پیغام (Video Message) ان کے صاحبزادگان سے تعزیت کرتے ہوئے فرمایا:

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے عمیر رضا خان نعیمی اورمحمد احمد رضا خان نعیمی کی خدمت میں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد مَدَنی سَلَّمہٗ الغَنی کے ذریعے یہ افسوس ناک خبر ملی کہ آپ کی امّی جان بنتِ مفتی اقتدار احمد خان ابنِ حکیمُ الامّت مفتی احمد یار خان نعیمی یکم ربیع الاول شریف 1440 ہجری کو گجرات پنجاب پاکستان میں ہارٹ فیل کے سبب انتقال فرماگئیں، اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ میں آپ سے اور عبد القادر خان نعیمی ، محمد عبدالرزاق خان نعیمی نیز سفیان عطاری (طالبِ علم جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ گجرات) اور تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں۔ (اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعا کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی پھول پڑھ کر سنایا کہ) کسی نے حضرت سیّدُنا ہِبَۃُ اللہ طَبَری کو خواب میں دیکھ کر پوچھا: مَافَعَلَ اللہُ بِکَ یعنی اللہ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ جواب دیا، اللہ کریم نے میری مغفرت فرما دی۔ عرض کی: کس سبب سے؟ انہوں نے رازدارانہ انداز میں کہا: سنّت پر عمل کرنے کی برکت سے۔(تاریخِ بغداد، 14/72 ملخصاً)

تمام سوگواروں سے مدنی التجا ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئے، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوتے رہیں نیز عمیر رضا، احمد رضا آپ دونوں بیٹے اپنی مرحوم امّی جان کے ایصالِ ثواب کے لئے اور آپ کے ماموں صاحبان اور دیگر عزیز بھی مدنی قافلے میں سفر کریں آپ کو بھی ثواب ملے گا اور مرحومہ کا بھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بیڑا پار ہوگا۔بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں(بتغیر ٍقلیلٍ)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

مرحومہ کے صاحبزادے اور بھائی کا جوابی پیغام

اس تعزیتی پیغام کے جواب میں مرحومہ کے صاحبزادے احمد رضا نعیمی صاحب اور بھائی عبدالقادر خان نعیمی صاحب نے اپنے صَوتی پیغام کے ذریعے شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ ادا کیا،امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پرمدنی قافلے میں سفر کی نیّت کی اوردنیا بھر میں کی جانے والی دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔

مفتی رفاقت نوری صاحب کی زوجہ کے انتقال پر تعزیت

خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند حضرت علّامہ مولانامفتی رفاقت نوری بلرام پوری صاحب کی زوجہ انتقال فرماگئیں۔شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مفتی رفاقت صاحب اور دیگر سوگواروں سے تعزیت اور مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفر ت فرمائی ۔

پیر سیّد قاری ایوب صاحب کے انتقال پر تعزیت

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سیّد قطبُ الدّین ایوبی صاحب سے ان کے والد حضرت پیر سیّد قاری ایوب صاحب آستانۂ ایوبیہ (مرکزالاولیالاہور) کے انتقال پر تعزیت فرمائی اور اپنی زندگی کی تمام نیکیاں انہیں ایصالِ ثواب کرتے ہوئے رفعِ درجات کی دعا فرمائی۔

حادثے کا شکار اسلامی بھائیوں کے لئے دعائے خیر

جشنِ ولادت منانے اور مَدَنی مذاکروں میں شرکت کرنے کے لئے بیرونِ کراچی سے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی آنے والے اسلامی بھائیوں کی گاڑی کو حادِثہ پیش آگیا جس کے باعث دو اسلامی بھائی عبد الغنی بگٹی اور قمرُ الدّین انتقال کرگئے اور پانچ اسلامی بھائی زخمی ہوگئے۔ جب اس حادثے کی اطلاع شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دورانِ مَدَنی مذاکرہ دی گئی تو آپ نے براہِ راست مَدَنی مذاکرے میں زخمیوں اور مرحومین کے لئے دعائے خیر فرمائی اور ان اسلامی بھائیوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی فرماتے ہوئے صبر کی تلقین فرمائی۔

تعزیت و عیادت کے مختلف پیغامات

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے٭حافظ شفیع احمدسرکی صاحب،مولانا محمد پناہ سرکی صاحب اورمحمدرافع سرکی صاحب سے ان کے والدمحترم حضرت مولانا مفتی حافظ محمد شریف سرکی صاحب (مہتمم مدرسہ بحرالعلوم حمیدیہ ٹُھل عطارآباد جیکب آباد ) ٭حضرت پیرسیّداحمدرضاجیلانی قادری صاحب سے ان کے چچا جان پیرآف گمبٹ حضرت پیرحافظ سید محمد عبداللہ شاہ جیلانی قادری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ مسکین پورشریف ) ٭حضرت مولانا انصاف علی نقشبندی صاحب سے ان کے والدحضرت مولاناحاجی حافظ محمدعلی نقشبندی صاحب(امام وخطیب جامع مسجدکوٹاسٹی ریاست راجستھان ہند )٭محمد زبیر مدنی و برادران سے ان کے والد حاجی عبدالرشید (مدرس جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ بہارِ مدینہ ضیاکوٹ سیالکوٹ) ٭تخصص فی الفقہ عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کے طالبِ علم ارسلان مَدَنی کی والدہ (باب المدینہ کراچی) ٭زَم زَم رضا عطاری اور زاہد رضا عطاری سے ان کے والد محمد شاکر عطاری (ہند) ٭محمد افضل سے ان کے بیٹے محمد عظیم عطاری (مدینۃ الاولیاء ملتان) ٭محمد اعجاز سے ان کے جواں سال بیٹے شہباز عطاری ٭سلمان عطاری و برادران سے ان کے بھائی محمد علیم عطاری (کورنگی، باب المدینہ کراچی) ٭مرید عباس عطاری اور ندیم عباس عطاری سے ان کے بھائی ظہیر عباس (میانوالی) ٭عبید رضا عطاری سے ان کے والد محمد نعیم عطاری ٭حاجی ذیشان عطاری و برادران سے ان کے والد حاجی بشیر احمد (سڈنی آسٹریلیا) ٭اویس بغدادی، صدیق بغدادی مدنی اور عبدالغفار مدنی سے ان کے والدحاجی رفیق بغدادی مدنی ٭ڈاکٹر عبدالوہاب صدیقی سے ان کے بچّوں کی امّی سیّدہ ساجدہ (زم زم نگر حیدرآباد) ٭عبدالحنّان، عبدالخالق اور عبدالمالک سے ان کے والد ٭عمّار عطار ی مَدَنی و برادران سے ان کے والد عبدالغنی (باب المدینہ کراچی) ٭لیاقت آرائیں سے ان کے بچّوں کی امّی (مورو، باب الاسلام سندھ) ٭ممتاز عطاری و برادران سے ان کی والدہ (سمندوالا، پنجاب پاکستان) ٭سلمان عطاری و برادران سے ان کی والدہ بنتِ عبدالرحمٰن ٭عبدالوحید عطاری و برادران سے ان کے والد حاجی عبدالرشید (ضیاکوٹ، سیالکوٹ) ٭محمد فاروق و برادران سے ان کی امّی جان شکیلہ بیگم (اوکاڑہ) ٭نعمان عطاری سے ان کے بیٹے حماد (باب المدینہ کراچی) ٭قاری سیّد فیاض عطاری و برادران سے ان کی والدہ ماجدہ ٭معراج سے ان کے والدِمحترم شریف احمد (مرادآباد ہند) ٭ذوالفقار احمد مغل و برادران سے ان کے والد محمد منیر مغل کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمایا اور دعائے مغفرت فرمائی جبکہ ٭عبدالرحمٰن عطاری ٭محمدعثمان انور عطاری (گوجرانوالہ پنجاب) ٭بنتِ جمیل عطاریہ (باب المدینہ کراچی) ٭حاجی الطاف عطاری اور ٭سیّد عبدالرحمٰن عطاری کی بیماری کی اطلاع ملنے پر ان سے عیادت فرمائی اور دعائے صحت سے نوازا۔


Share

Articles

Comments


Security Code