راحت پانے کا نسخہ

تعزیت و عیادت

ماہنامہ فیضان مدینہ نومبر2023

سمندر کی لہروں پر کون مکان بناتا ہے؟

مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ”احیاءُ العلوم (اُردو)“ جلد3، صفحہ نمبر 626 پر ہے: حضرت سیِّدُنا عیسٰی رُوْحُ اللہ علیٰ نَبِیِّنَا و علیہ الصّلوٰۃُ والسّلام نے ارشاد فرمایا: کون ہے جو سمندر کی لہروں پر مکان بنائے؟ تمہاری دنیا کی مثال بھی یہی ہے، لہٰذا اسے مستقل (یعنی Permanent ) ٹھکانا مت بناؤ۔

راحت پانے کا نسخہ

حضرت شقیق بن ابراہیم بلخی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: تم اگر راحت و سکون میں رہنا چاہتے ہو تو جو کچھ کھانے کے لئے ملے اسے کھا لو جو پہننے کو ملے اسے پہن لو اور اللہ پاک نے تمہارے لئے جو فیصلہ فرمایا اس پر راضی ہوجاؤ۔(طبقات الصوفیۃ، ص67)

پیغاماتِ عطّار:شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے Video اور Audio پیغامات کے ذریعے دُکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت اور بیماروں سے عیادت فرماتے رہتے ہیں۔ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اگست 2023ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے شعبہ ”پیغاماتِ عطّاؔر“ کے ذریعے تقریباً 3601 پیغامات جاری فرمائے جن میں 490 تعزیت کے، 2887 عیادت کے جبکہ 224 دیگر پیغامات تھے۔ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مرحومین کے سوگواروں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی جبکہ بیماروں کیلئے دعائے صحت و عافیت فرمائی۔

جن مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اُن میں سے 6 کے نام یہ ہیں:

(1)تاجُ الفقہاء، استاذُ العلماء، پیرِ طریقت حضرت علّامہ مولانا صاحبزادہ محمد عبدالحق بندیالوی صاحب (سرپرستِ اعلیٰ دارُ العلوم جامعہ مظہریہ امدادیہ اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ بندیال شریف، خوشاب) کے انتقال پر (تاریخ وفات: 6صفر شریف 1445ھ مطابق 24 اگست 2023ء بندیال شریف، خوشاب) تمام سوگوارں سے تعزیت اور حضرت کیلئے ترقیِ درجات کی دعا کی۔ (2)شیخُ الحدیث حضرت مولانا مفتی حافظ کریم بخش جلالی صاحب (تاریخ وفات: 2محرم شریف 1445ھ مطابق 21جولائی 2023ء، منڈی بہاؤ الدّین) (3)حضرت مولانا حافظ قاری محمد جمالُ الدین نقشبندی صاحب (تاریخ وفات: 7محرم شریف 1445ھ مطابق 26جولائی 2023ء، حیدرآباد،سندھ) (4)حضرت مولانا اشرفُ الزماں اعظمی (تاریخ وفات: 6محرم شریف 1445ھ مطابق 25جولائی 2023ء، ممبئی، ہند) (5)حضرت مولانا الحاج قاضی محمد اسماعیل مقبولی صاحب (تاریخ وفات: 11محرم شریف 1445ھ مطابق 30جولائی 2023ء، ہنگل شریف، ہند) (6)حضرت علّامہ ڈاکٹر افتخار احمد خان ماجدُ القادری صاحب (تاریخ وفات: 17محرم شریف 1445ھ مطابق 5اگست 2023ء، ممبئی، ہند)۔

جن کی عیادت کی اُن میں سے 7کے نام یہ ہیں:

(1)شیخُ الحدیث مولانا حاجی حافظ غلام شبیر سعیدی صاحب (شیخُ الحدیث فیضانِ مدینہ ملتان) (2)حضرت مولانا اکرم سعیدی صاحب (ناظم اعلیٰ جماعتِ اہلِسنّت، سندھ) (3)مولانا آصف مصباحی (مدرس جامعۃُ المدینہ احمد آباد، ہند) (4)مولانا شارق عطّاری مدنی (رکن ہند مشاورت و نگران مجلس جامعاتُ المدینہ، ہند) (5)مفتی منیر عباس چشتی(اسلام آباد) (6)مولانا مفتی فضل ودود کریمی(پشاور) (7)حضرت علّامہ مولانا حافظ عبد الرشید عثمانی صاحب (تمبولی، کامونکی،ضلع گوجرانوالہ)۔


Share

Articles

Comments


Security Code