Book Name:Jannat ki Baharain
کی رِضا وخُوشنودی کیلئے ایک دن کا اِعْتِکاف کرے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے اورجہنّم کے درمیان 3 خَندَقیں حائل کردے گاجن کی مَسافَت مَشْرِق ومغرِب کے فاصلے سے بھی زِیادہ ہوگی۔(الدرالمنثور ج۱ ص۴۸۶)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ذرا غور کیجیے! کہ جوشَخْص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا حاصل کرنے کےلیے ایک دن کا اِعْتکاف کرے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے اور جَہنَّم کے درمیان 3 خَنْدقیں حائل کر دےگاتوجوشَخْص رَمَضانُ الْمُبارَک کےآخری عشرے میں اِعْتکاف کرےگااسےکیسے کیسے اِنْعامات و اِکْرا مات سے نوازاجائے گا، کیونکہ رَمَضان میں تو نیکیوں کا ثواب کئی گُنا بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے زِندگی کے اس مَوقع سے فائدہ اُٹھائیے اور رَمَضانُ الْمُبارَک کےآخری عشرے میں سُنَّت اعتکاف کےلیے تیار ہوجائیے۔ بلکہ آج ہی سے اِعْتکاف کرنے کی سعادت حاصل کیجئے اور ثوابِِ عظیم کے حق دار بن جائیے!
رحمتیں لوٹنے کےلیے آؤ تم |
|
مَدَنی ماحول میں کر لو تم اِعْتکاف |
سُنَّتیں سیکھنے کے لیے آؤ تم |
|
مَدَنی ماحول میں کر لو تم اِعْتکاف |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج ہم نے جنَّت کی بہاروں کے مُتَعَلِّق اِیْمان
اَفروز بیان سُنا۔ جنَّت کیسی ہوگی؟ اس کی زمین کیسی ہوگی ؟ اس میں دَریا کیسے ہوں
گے؟ اس کی حُوروں کا حُلْیہ کیا ہوگا؟ اس میں مٹی کیسی ہوگی؟ در و دِیوارکس چیز
کے ہوں گے؟ اہلِ جنَّت کےلیے مَحلات کیسے بناۓ گئے ہیں؟ الغرض جنَّت میں پائی
جانے والی نعمتوں کے مُتَعَلِّق ہم نے جانا۔ ہمارے دل میں بھی یقیناً جنَّت کےعالی
مَقا م پانے کی خواہشات مچلنے لگی ہوں گی۔یقیناً ہم بھی ان عالیشان نعمتوں سے سرفراز ہو سکتے ہیں ، شَرط
صِرف اتنی ہے کہ ہم اِخْلاص واِسْتقامت کے ساتھ جنَّت میں لے جانے والے اَعْمال
کرتے رہیں ۔ اس کےلیے سب سے پہلے اپنے دل میں خوفِ خُدا پیدا کرنا ہوگا۔ کیونکہ جب
تک یہ نعمتِ عُظمیٰ حاصل نہ