Book Name:Jannat ki Baharain
ہوگی تو گُناہوں سے نَفْرت اور نیکیوں سے مَحَبَّت نہیں ہوسکے گی۔عبادات کی بَجاآوَری اور مَنْہِیَّات (ممنوع چیزوں ) سے باز رہنے کا عظیم ذَرِیْعہ خوفِ خُدا ہے۔ خوفِ خدا پیدا کرنے کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم خوفِ خُدا سےمُتَعَلِّق قرآنی آیات،احادیثِ طیّبہ اوربُزرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کے اَقْوال و اَحْوال کا مُطالَعہ کریں۔اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ اس کی بَرَکت سے ہم میں بھی خوفِ خُدا پیدا ہونے کے ساتھ فکرِ آخرت کےلیے کُڑھنے کا ذِہْن بھی بنے گا۔
اس مَقْصد کی تکمیل کےلیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مَطْبُوعہ 160 صفحات پر مُشْتمل کتاب”خوفِ خُدا“ کا مُطالَعہ یقیناً مُفید ثابت ہوگا۔ اس کتاب میں کثیرآیات، احادیثِ مُبَارَکہ ،بُزرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کے واقعات اوران کے فَرمُودات ، خوفِ خدا کی اَہَمیَّت، خوفِ خُدا پیدا کرنے کے طریقے اوراس کی علامتوں کے ساتھ ساتھ دیگر بے شُمار مَدَنی پُھول جا بجا اپنی خُوشبوئیں لُٹا رہے ہیں۔ خَوفِ خُدا کی اَہَمیَّت بڑھانے اور دل میں خوفِ خدا کی شمع جَلانے کےلیے یہ کتاب بہت کار آمد ہے۔آج ہی مکتبۃُ المدینہ سے ہدیۃً حاصل فرما کر عِلْم کے نُور سے اپنے قُلوب و اَذہان کو مُنَوَّر فرمائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،مُصطَفٰے جانِ رَحْمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔(مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )