Book Name:Aashiqon ka Hajj
کی مَحَبَّت سے ملانے سے بچتے رہو، کہیں تمہارے اعمال برباد نہ ہو جائیں (فردوس الاخبار ج۱ ص ۲۲۳ حدیث ۱۵۶۷ ) (2)دو بھوکے بھیڑیے بکریوں کے رَیوڑ میں اِتنی تَباہی نہیں مَچاتے جتنی تَباہی حُبِِّ مال وجاہ (یعنی مال و دولت اور عزّت و شہرت کی محبَّت) مُسلمان کے دِین میں مچاتی ہے۔ (ترمذی ج۴ ص۱۶۶حدیث ۲۳۸۳) (عاشقانِ رسول کی 130 حکایات، ص۱۰۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی چاہیے کہ لوگوں کو دِکھانے،اپنی واہ واہ کروانے اور مُعاشرے میں عزَّت ووقار پانے کیلئے نیک اَعمال کرنےسے گُریز کریں اور صرف رِضائے اِلٰہی کی خاطر ثواب پانےاور اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے نیکیاں کریں۔ہمارے اَسلافِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام جب حج وعُمرہ کیلئے حاضر ہوتے توواپسی پر بھی اِخلاص واِسْتِقامت کے ساتھ خُوب خُوب اللہعَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کرتے ۔
رُخصت کی اجازت کے منتظر جوان کو بِشارت
حضرتِ سیِّدُنا
ذُوالنُّون مِصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی
نے کعبۂ مُشَرَّفہ کے پاس ایک جوان کودیکھا جو
مُسلسل نَماز پڑھے جا رہا تھااور رُکنے کا نام ہی نہ لیتاتھا۔موقع ملنے پرآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی
عَلَیْہ نے اُس سے فرمایا:کیا بات ہے کہ واپَس جانے کے
بَجائے مُسلسل نَمازیں پڑھے جارہے ہو!کہنے لگا: اپنی مَرضی سے کیسے جاؤں!رُخْصت کی
اِجازت کااِنتظار ہے !حضرتِ سیِّدُنا ذُوالنُّون مِصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں: ابھی ہم باتیں ہی کر رہے تھے کہ اُس جوان کے
اوپر ایک رُقْعَہ گِرا، اُس میں لکھا تھا: ''یہ خط خُدائے عزیز وغَفّار کی جانب سے اِس کے شکرگُزار ومُخلِص بندے
کےلئے ہے، واپَس جاتیرے اگلے پچھلے گناہ مُعاف