Book Name:Ashabe Khaf Ka Waqiya
اصحابِ کہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی تعداد کو جانتے ہیں۔اصحابِ کہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی تعداد 7 ہے جن کے اَسمائے گرامی یہ ہیں:(1)مَکْسَلْمِیْنَا،(2)یَمْلِیْخَا،(3)مَرْطُوْنَس،(4)بَیْنُوْنَس،(5) سَارِیْنُونَس، (6) ذُوْنوانس،(7)کَشْفِیْطَطْنُوْنَسرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن اور آٹھواں اُن کا کتا جس کا نام قِطْمِیْر ہے۔(1)
اَصحاب ِ کہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کے ناموں کی برکت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بزرگانِ دین رَحمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِمْنے اپنی کتابوں میں اَصحابِ کہف کے ناموں کے فوائد و خواص بیان کئے ہیں،آئیے!ہم بھی ان ناموں کی برکتیں سُنتے ہیں چُنانچہ
منقول ہے کہ اگریہ نام لکھ کر دروازے پر لگادیئے جائیں تو مکان جلنے سے محفوظ رہتا ہے، سرمائے پر رکھ دیئے جائیں تو چوری نہیں ہوتا،کشتی یا جہاز ان کی برکت سے غرق نہیں ہوتے،بھاگا ہوا شخص ان کی برکت سے واپس آجاتا ہے،کہیں آگ لگی ہو اور یہ نام کپڑے میں لپیٹ کر ڈال دیئے جائیں تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے آگ بجھ جاتی ہے،بچے کے رونے، باری کے بخار، دردِ سر، اُمُّ الصِّبْیَان (یعنی خاص قسم کے دماغی جھٹکوں اور دوروں کی بیماری)،خشکی و تری کے سفر میں،جان و مال کی حفاظت،عقل کی تیزی اور قیدیوں کی آزادی کے لئے یہ نام فائدے مند ہیں۔(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اصحابِ کہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کے صندوق سے نکلنے والی تختی میں ان کے ناموں کے علاوہ یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ یہ جماعت اپنے دِین کی حفاظت کے لئے دقیانوس کے ڈر سے اس غار میں پناہ گزین ہوئی، دقیانوس نے خبر پا کر ایک دیوار سے انہیں غار میں بند کردینے کا حکم دِیا ، ہم یہ حال اس لئے لکھتے ہیں تاکہ جب کبھی یہ غار کھُلے تو لوگ ان کے حال پر مطلع ہوجائیں ۔یہ تختی پڑھ کر سب کو تعجب ہوا اور لوگ اللہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1]… تفسیر خازن،پ۱۵،الکہف،تحت الآیۃ:۲۲،۴/۲۰۷
2… حاشیہ جمل،پ۱۵، الکھف، تحت الآیۃ: ۲۲، جز ۴،۲/۴۲۳،بتغیر قلیل