Book Name:Ashabe Khaf Ka Waqiya
ایپ (WhatsApp) کے ذریعے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔یہ کورس کرنے کے خواہشمند اسلامی بھائی اپنی سہولت کے مطابق ڈَبل بارہ(24 ) گھنٹوں میں سے کوئی بھی ٹائم لے سکتے ہیں۔
پاکستان سے پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کی فیس 1050 (ایک ہزارپچاس روپے)ہے، اگر فیملی سے ایک سے زیادہ افراد پڑھ رہے ہوں تو ایک کی مکمل فیس اور بقیہ کو فیملی پیکج کے تحت ٪50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بَیان کا خُلاصہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بَیان میں ہم نے سنا کہ
٭…اَصحابِ کہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم یعنی غاروالے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نشانیوں میں سے ایک عجیب نشانی تھے۔
٭…اَصحابِ کہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم ایمان کی حفاظت کے مدنی جذبے سے سرشار نیک لوگ تھے۔
٭…اَصحاب کہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی برکت سے کثیر لوگ گمراہی سے محفوظ ہوگئے۔
٭…اَصحابِ کہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کا جسمِ مبارک طویل عرصہ سونے کے باوجود بھی سلامت رہا، جو ان کی کُھلی کرامت تھی۔
٭…اَصحاب ِکہف نماز کی ادائیگی بجالانے اور سلام کو عام کرنے والے لوگ تھے۔
٭…اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے غار کےقُرب و جوار میں ایک خاص ہیبت کے ذریعے اَصحابِ کہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی حفاظت فرمائی۔
٭…مزارات پر جانا اور وہاں جاکر دعائیں کرنا،بزرگانِ دِین عَلَیْہِمْ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْمُبِین کا معمول ہے۔
٭…مزارات کے قُرب میں مسجدیں بنانا نیک لوگوں کا طریقہ رہا ہے۔