Book Name:Ashabe Khaf Ka Waqiya
دو مَدَنی پھول:(۱)بِغیر اَچّھی نِیَّت کے کسی بھی عَمَلِ خَیْر کا ثَوَاب نہیں مِلتا۔
(۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا۔٭دَھکّا وغیرہ لگا تو صَبْر کروں گا، گُھورنے، جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ،تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭ بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سلام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آج ہم”اَصحابِ کَہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کا واقعہ“سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم کی مختلف سورتوں میں پچھلی اُمّتوں کے سبق آموز واقعات،اُن پر نازل ہونے والی نعمتیں،عذابات اور مختلف حیرت انگیز عجائبات اور نشانیوں کو بیان فرمایا ہے۔اَصحابِ کَہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کا واقعہ بھی عجائباتِ قرآنیہ میں سے ایک تَعَجُّب خیز اور سبق آموز واقعہ ہے،جس کا ذکر قرآنِ کریم کے پندرہویں(15ویں) پارے کی”سورۂ کہف“میں موجود ہے۔اس واقعے کا بیان قرآنِ کریم میں اِن الفاظ کے ساتھ فرمایا گیا ہے:
اَمْ حَسِبْتَ اَنَّ اَصْحٰبَ الْكَهْفِ وَ الرَّقِیْمِۙ-كَانُوْا مِنْ اٰیٰتِنَا عَجَبًا(۹)اِذْ اَوَى الْفِتْیَةُ
ترجَمۂ کنز الایمان :کیا تمہیں معلوم ہوا کہ پہاڑ کی کھوہ اور جنگل کے کنارے والے ہماری ایک عجیب نشانی تھے