Ashabe Khaf Ka Waqiya

Book Name:Ashabe Khaf Ka Waqiya

کی مذمّت، مزاراتِ اولیا کی برکات، وہاں پر حاضری کے آداب اور بہت سی اہم معلومات کو جمع کیا گیا ہے۔لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ھدیۃً طلب فرماکر خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ  (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بعض لوگوں کے ذہنوں میں شیطان یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ دن مُعَیَّن یعنی مخصوص کرکے خوشی کا اظہار  کرنا  یا عُرس مناناجائز نہیں۔یاد رکھئے!دن مُعَیَّن  یعنی مخصوص  کرکے خوشی کا اظہار کرنے اور اللہ والوں کا عرس منانے میں شرعاً کوئی حرج نہیں نیز یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ بِلا وجہِ شرعی ان جائز و مستحب کاموں کو ناجائز کہنا ہرگز عقلمندوں کا طریقہ نہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دن مقرر کرکے خوشی کا اظہار کرنا یا خوشی ملنے  کے دن کو اپنے لئے عید کا دن قرار دینا ،نیک و پرہیزگار  لوگوں کے معمولات میں شامل رہا ہے۔

اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے پیارے نبی حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ رُوحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  اپنے حواریوں(یعنی اپنے اصحاب) کی درخواست پر بارگاہِ الٰہی میں آسمان سے خوان اُتارنے اور پھراسے اپنے اور اپنی قوم کے لئے عید کا دن قرار دئیے جانےکے لئے عرض گزار ہوئے، جس کا ذکر پارہ 7سورۂ مائِدَہ کی آیت نمبر 114میں یوں بیان فرمایا گیا ہے:

قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآىٕدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوْنُ لَنَا عِیْدًا

ترجَمۂ کنز الایمان:عیسیٰ ابن مریم نے عرض کی اے اللہ اے رَبّ ہمارے ہم پر آسمان سے ایک خوان اُتار