Book Name:Ashabe Khaf Ka Waqiya
رکھے کُتّے کے شر سے اَمْن میں رہے گا۔(1) اگرکُتّا بھونکتا ہوا لپکے،حملہ آور ہو تو یہی قرآنی کلمات پڑھ لیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ وہ کچھ نہ بگاڑسکے گا۔(2)
اصحابِ کہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمکے کُتّے کا مقام و مرتبہ بیان کرتے ہوئےاعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: اَصحابِ کَہْف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کا کتَّا بلعم باعُور کی شکل(کا) بن کر جنّت میں جائے گا اور وہ اس کتّے کی شکل(کا) ہوکر دوزخ میں پڑے گا۔اُس (یعنی اصحابِ کَہْف کے کُتّے)نے محبوبانِ خداکا ساتھ دِیا،اللہ(عَزَّ وَجَلَّ)نے اُس کو انسان بناکر جنّت عطا فرمائی اور اُس (یعنی بلعم باعُور)نے محبوبانِ خدا سے عداوت(یعنی دشمنی) کی(نتیجتاًوہ تباہ و برباد ہوگیا) ۔ (3)
مُفَسّرِشہیر،حکیمُ الْاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:چند جانور جنّت میں جائیں گے:(1)حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُونٹنی قَصوا،(2)اَصحابِ کہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کا کُتّا، (3)حضرت سَیِّدُناصالح عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اُونٹنی اور(4)حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا دراز گوش۔(4)ایک اور مقام پر ارشاد فرماتے ہیں: اگر زمین مسجد کے لئے وقف ہو جائے تو اُس کی شان و عظمت بڑھ جاتی ہے،اصحابِ کہف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کے کُتّے نے اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کے پیاروں کیلئے وقف کر دی تو اُسے ہمیشہ کی زندگی مل گئی،زمین اور کُتّا زندگی وقف کرنے کی وجہ سے شان والے ہو گئے،تو اگر انسان اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کی رِضا و خوشنودی کے حُصُو ل کی خاطِر دِین کے لئے وقف کر دے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فِرِشتوں سے بھی افضل ہو جائے گا۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… خزائن العرفان،پ۱۵،الکہف،تحت الآیۃ۱۸، ص۵۵۱بتغیر قلیل
2… سگِ مدینہ کہنا کیسا؟ ،ص۳۱
3… ملفوظاتِ اعلی حضرت،ص۳۶۶ بتغیر قلیل
4… مرآۃ المناجیح،۷/۵۰۱بتغیر قلیل
5… تفسیرِ نعیمی،پ۳،البقرۃ،تحت
الآیۃ:۲۷۳،۳/۱۳۴بتغیر قلیل