Quran Kitab Hidayat hai

Book Name:Quran Kitab Hidayat hai

والے سے)تَکَبُّر و تَفَاخُر(بڑائی اور فخر کرنے کی بُری عادت)کو دُور کردیتاہے۔([1])

  1. اِنَّ الصَّدَقَةَ لَتُطْفِئُ عَنْ اَھْلِھَا حَرَّ الْقُبُوْرِ وَاِنَّمَا یَسْتَظِلُّ الْمُـؤْمِنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِیْ ظِلِّ صَدَقَتِهٖ یعنی بے شک صَدَقہ کرنے والوں کو صَدَقہ قبر کی گرمی سے بچاتا ہے اور بِلاشُبہ مسلمان ،قيامت کے دن اپنے صَدَقے کے سائے میں ہوگا۔([2])
  2.  اِنَّہَا حِجَابٌ مِّنَ النَّارِ لِمَنِ احْتَسَبَہَا یَبْتَغِیْ بِہَا وَجْہَ اللہِ ،جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کی خاطِر صَدَقہ کرے ،تو وہ صَدَقہ اُس کے اور دوزخ کے درميان رُکاوٹ بن جاتا ہے۔([3])

آپ نے مُلاحظہ فرمایا کہ صَدَقہ،مصیبت و بَلا کو روک دیتا ہے،صَدَقہ عمر کو بڑھاتا ہے،صَدَقہ بُری موت کو دُورکرتا ہے،صَدَقہ تکبُّر کو دُور کرتا ہے، صَدَقہ فخر کو دُور کرتا ہے،صَدَقہ قبر کی گرمی بُجھاتا ہے،صَدَقہ قِیامت کے دن سایہ ہوگا، صَدَقہ دوزخ کے عذاب سے بچائے گا۔

دے نَزْع و قبر و حشر میں ہر جا اَمان اور

دوزخ کی آگ سے بچا یا ربِّ مُصطفٰے

(وسائلِ بخشش مُرمّم ،ص132)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے ہزاروں جامعاتُ المدینہ و مدارِسُ المدینہ دِینی فضلیت کے لحاظ سے بہت اہمیّت کے حامل ہیں،یہی وجہ ہے کہ اِن جامعاتُ المدینہ و مدارِسُ المدینہ کو قائم رکھنے کے لئے اِن پر مختلف اَخراجات کی مَد میں سالانہ کروڑوں روپے


 



[1] مجمع الزوائد ،کتاب الزکاۃ، باب فضل الصدقہ، ۳/ ۲۸۴،حدیث: ۴۶۰۹

[2] شعب الایمان،باب الزکاۃ،التحریض علی صدقۃ التطوع،۳/۲۱۲، حدیث: ۳۳۴۷

[3] مجمع الزوائد،کتاب الزکاة، باب فضل الصدقة،۳/ ۲۸۶، حدیث: ۴۶۱۷