Book Name:Ilm-e-Deen Ki Fazilat Wa Ahmiyat
کرنے والا اللہعَزَّ وَجَلَّ کامُقَرَّب ہے۔ ٭سَلام میں پہل کرنے والا تکبُّر سے بھی بَری ہے ۔جیسا کے میرے مکّی مدنی آقا میٹھے میٹھےمصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فَرمانِ باصَفا ہے: پَہلے سَلام کہنے والا تکبُّر سے بَرِی ہے۔(شُعَبُ الایمان ج۶ ص ۴۳۳)٭سَلام (میں پہل) کرنے والے پر90 رَحمَتیں اورجواب دینے والے پر 10 رحمَتیں نازِل ہوتی ہیں۔ (کیمیائے سعادت ) ٭السَّلامُ عَلَیۡکُمۡ کہنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں ۔ ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللهبھی کہیں گے تو 20نِیکیاں ہو جائیں گی ۔اور وَبَرَکاتُہٗ شامل کریں گے تو 30 نِیکیاں ہو جائیں گی٭اِسی طَرح جَواب میں وَعَلَیْکُمُ السَّلامُ وَ رَحْمَۃُ اللهِ وَ بَرَکاتُہٗ کہہ کر 30 نِیکیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔٭سَلام کا جواب فَوراًاوراِتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ سَلام کرنے والا سُن لے۔٭ سَلام اورجَوابِسلام کا دُرُست تَلَفُّظ یادفَرما لیجئے۔ پَہلے میں کہتاہوں آپ سُن کر دوہرایئے:اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْاَب پَہلےمیں جَواب سُناتاہوں پھرآپ اِس کو دوہرایئے: وَعَلَیکُمُ السَّلام
طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ 16 (312صفحات ) نیز 120صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اورآداب“ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔(101مَدَنی پھول،ص۲۷)
عاشقانِ رسول، آئیں سنت کے پھول
دینے لینے چلیں، قافلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد