Islam Main Aurat Ka Maqam

Book Name:Islam Main Aurat Ka Maqam

کرنا چاہئے۔آئیے!بطورِترغیب  آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی پیاری اور لاڈلی شہزادی،شہزادیِ کونین سَیِّدہ خاتونِ جنت فاطمۃ الزہرارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا پر شفقت و مہربانی کی ایک ایمان افروز جھلک ملاحظہ کیجئے اور اپنا ایمان تازہ کیجئے چنانچہ

حضرت سیِّدَتُنا بی بی فاطِمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا جب محبوبِ ربُّ العزّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمتِ سراپا شفقت میں حاضِر ہوتیں تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکھڑےہوجاتےاور اُن کا ہاتھ پکڑ کر اُسے بوسہ دیتے ،پھر اُن کو اپنے بیٹھنے کی جگہ پر بٹھاتے۔اسی طرح جب آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سیِّدَتُنابی بی فاطِمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے ہاں تشریف لے جاتے تو وہ دیکھ کر کھڑی ہو جاتیں،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مبارک ہاتھ اپنے ہاتھ میں لےکرچُومتیں اورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اپنی جگہ پر بٹھاتیں۔(ابوداود،کتاب الادب، باب ماجاء فی القیام،۴/۴۵۴حدیث: ۵۲۱۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

”مدنی قافلہ“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ حدیثِ پاک سے معلوم ہوا کہ بیٹیوں پر شفقت و مہربانی کرنا اور انہیں خوش رکھنا حضور نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری سنتِ مبارکہ ہے،لہٰذا والدین کو چاہئے کہ وہ بیٹیوں کی پیدائش پر غمگین ہونے،انہیں اپنے لئے باعثِ شرمندگی سمجھنے،دل چھوٹا کرنےیا خاندان والوں کے طعنوں کی پروا کرنے کے بجائے ان سے محبت و شفقت کا برتاؤ کریں،ان کی جائز خواہشات کا احترام (Respect)کریں،حتی الامکان انہیں خوش رکھنے کی کوشش کریں، خلوصِ دل کے ساتھ ان کی تعلیم و تربیت اور ان کی پرورش کرنے کی سعادت حاصل کرکے اس  کے نتیجے میں ملنے والے ثوابِِ آخرت کو اپنے پیشِ نظر رکھیں۔