Book Name:Islam Main Aurat Ka Maqam
دلجوئی فرمایا کرتے تھے، اسی طرح آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عطاؤں اور نوازشوں کا سلسلہ اپنی رضاعی بہن کے ساتھ بھی قابلِ دید تھا کہ جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رضاعی بہن حضرت شیما رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں حاضر ہوتیں تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان کی تشریف آوری پر خوشی سے کھڑے ہوجاتے،ان کی دلجوئی فرماتے اوران پر خوب نوازشیں بھی فرماتے۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اس پاکیزہ عمل میں ہمارے لئے نصیحت کے مدنی پھول موجود ہیں کیونکہ آج ہم میں سے کئی اسلامی بھائی،بہنوں والے ہیں مگر کیا ہم اپنی بہنوں کے ساتھ محبتوں بھرا سُلوک کرتے ہیں یا نہیں؟،کیا ہماری بہنیں بھی ہم سے راضی ہیں یا نہیں؟،کیا ہم نے انہیں وراثت سے محروم تو نہیں کردیا؟کیا ہم اپنی بہنوں کو جھاڑتے،مارتے یا گالیاں تو نہیں دیتے؟،کیا ہم اپنی بہنوں کو خوش رکھنے کا اہتمام کرتے ہیں؟،کیا ہم انہیں اپنے یہاں ہونے والی تقریبات میں بُلاتے ہیں یا نہیں؟،کیا ہم ان کے حقوق کو پامال(Destroy) تو نہیں کرتے۔؟بہرحال ہمیں چاہئے کہ ہم اسلامی تعلیمات کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے اپنی بہنوں کے معاملے میں شفیق و مہربان بھائی جیساکردار ادا کریں اور اپنے آپ کو ایسے ماحول سے وابستہ رکھیں کہ جہاں پر ہمیں بہنوں کے حقوق کی بجاآوری کا بھرپور ذہن دیا جاتا ہو۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں دیگر رشتے داروں کے ساتھ ساتھ بہنوں کے ساتھ حُسنِ سلوک سے پیش آنے اور ان کے حقوق کی رعایت کرنے کا مدنی ذہن دیتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی تبلیغِ دین کے100 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے،انہی