Book Name:Takabbur Ka Anjam Ma Musalman Ko Haqeer Jannay Ki Muzammat
کے علاوہ دیگر کئی معلوماتی مدنی پھولوں کو انتہائی آسان سبق آموز انداز میں بیان کیا گیا ہے، لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ہدیۃً طلب فرمائیے،خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ (یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم تاریخ کے اوراق کا مطالعہ کریں تو عبرت کے بے شمار نمونے ہمیں نظر آئیں گے مثلاً بہت سے ایسے ظالم و جابرلوگ بھی گزرے جن کا شمار دنیا کے طاقتور افراد میں ہوتا تھا، جن کے پاس نعمتوں کے خزانے موجود تھے،جن کے حکم کی خلاف ورزی کرنا گویا موت کو دعوت دینا تھا،جو زمین پر اکڑ اکڑ کر چلتے تھے، جن کے ظلم و جبر کے نہ صرف کارنامے سُن کر بلکہ ان کا نام سُن کر ہی لوگ لرز جاتے تھے، جو لوگوں کو جوتی کی نوک پر ر کھتے تھے،غرض یہ کہ ان کا غرور و تکبُّر اپنی انتہا کو پہنچاہوا تھا، مگر شاید وہ اس بات سے بے پروا تھے کہ ایک دن انہیں بھی مرنا ہے اور اپنی کرنی کا پھل بھگتنا ہے ،بالآخر موت نے ان غرور و تکبُّر کے ماروں کو اپنے شِکنجے (Grasp)میں لے کر خاک میں مِلا دیا،انہیں بلند و بالا محلات سے اُٹھا کر تنگ و تاریک قبر کے گڑھے میں لا پھینکا،ان کا نام ہمیشہ کے لئے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا اور دوسروں کیلئے نشانِ عبرت بنا دیا۔آئیے!ایسے ہی ایک مغرور بادشاہ کی موت کی عبرت آموز حکایت سنئے اور نصیحت کے مدنی پھول چُن کر اپنے دل کےمدنی گلدستے میں سجانے کی کوشش کیجئے۔ چنانچہ