Book Name:Takabbur Ka Anjam Ma Musalman Ko Haqeer Jannay Ki Muzammat
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَـوَیْتُ سُنَّتَ الاعْتِکَاف (ترجَمہ:میں نے سنّتِ اعتکاف کی نیّت کی)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! جب کبھی داخلِ مسجد ہوں، یاد آنے پر اعتکاف کی نیت کر لیا کریں ، کہ جب تک مسجد میں رہیں گے اعتکاف کا ثواب ملتا رہے گا ۔یاد رکھئے ! مسجد میں کھانے ، پینے ، سونے یاسحری ، افطاری کرنے، یہاں تک کہ آبِ زم زم یا دَم کیا ہوا پانی پینے کی بھی شرعاً اجازت نہیں ،البتہ اگر اعتکاف کی نیت ہوگی تو یہ سب چیزیں ضمناً جائز ہوجائیں گی ۔ اعتکاف کی نیت بھی صرف کھانے ، پینے یا سونے کے لئے نہیں ہونی چاہئے بلکہ اس کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رِضاہو۔"شامی"میں ہے:اگرکوئی مسجد میں کھانا،پینا،سونا چاہے تو اِعتکاف کی نیّت کر لے،کچھ دیر ذِکرُاللہ کرے،پھر جو چاہے کرے(یعنی اب چاہے تو کھا پی یا سو سکتا ہے)
نبیِ اکرم،نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ تقرب نشان ہے:جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس پر دس(10) رحمتیں نازل فرماتاہے اورجس نے دس (10)بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس پر سو(100)رحمتیں بھیجتا ہے اور جس نے سو (100)بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس