Book Name:Takabbur Ka Anjam Ma Musalman Ko Haqeer Jannay Ki Muzammat
تھرکانپنے لگا ، رنگ متغیر ہوگیا ،اس نے خوف زدہ لہجے میں کہا: اس وقت مجھے کچھ مہلت دے دو ،تاکہ میں جس کام سے نکلا ہوں اسے پورا کرآؤں ،پھر تم جو چاہے کرنا۔ مَلَکُ الْمَوْت عَلَیْہِ السَّلَام نے کہا:اللہ کی قسم !تُو اپنی سلطنت کو اب کبھی نہ دیکھ سکے گا ۔بادشاہ نے منّت سماجت کرتے ہوئے کہا: اچھا! مجھے میرے گھر والوں کے پاس ہی جانے کی مہلت دے دو۔ مَلَکُ الْمَوْت عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا:ہرگز نہیں، خدا کی قسم ! اب تُو کبھی بھی اپنے اہل وعیال (Family)سے نہ مل سکے گا۔ یہ کہہ کر اس کی رُوح قبض کرلی اور اس کابے جان جسم گھوڑے سے زمین پر آ پڑا ۔([1])
ہے یہاں سے تجھ کو جانا ایک دن قبر میں ہوگا ٹھکانا ایک دن
منہ خدا کو ہے دِکھانا ایک دن اب نہ غفلت میں گنوانا ایک دن
ایک دن مرنا ہے آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی دورہ “
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہئے کہ ان آیاتِ مبارکہ ،احادیثِ کریمہ اور عبرت و نصیحت کے مدنی پھولوں سے مالا مال حکایات سے عبرت حاصل کریں اور غرور و تکبُّر اور اس جیسی دوسری باطنی بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیں،جہاں اچھی صحبت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ مدنی تربیت کے بہت سے مواقع بھی میسر آتے رہتے ہیں، اس کے علاوہ12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے۔12