Book Name:Takabbur Ka Anjam Ma Musalman Ko Haqeer Jannay Ki Muzammat
تبلیغِ اسلام کے لئے تشریف لے جاتے تھے۔ (شرح المواھب، ذکر عرض المصطفٰی...الخ،۲/۷۳ ملخصاً) لہٰذا ہمیں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مدنی دورے کی ترکیب کرتے رہنا چاہئے ،اس مدنی کام کی برکت سے کیسے کیسے مدنی انقلاب برپا ہوتے ہیں ،آئیے! اس بارے میں بطورِ ترغیب ایک مَدَنی بہار سُنتے ہیں، چُنانچِہ
”مدنی دورے “کی برکت سے مسجد آباد ہوگئی
ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے،سنّتوں کی تربیت کیلئے دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کا 12 دن کا مدنی قافلہ بابُ المدینہ ( کراچی)سے پنجاب کے ایک شہر”سوہاوہ“کی ایک مسجد میں پہنچا۔دروازے پر تا لا تھا ،جُوں تُوں چابی حاصل کی ،دروازہ کھولا تو ہر چیز مٹی سے اَٹی ہوئی تھی ،ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کافی عرصہ سے مسجد بندپڑی ہے۔اَلحَمْدُ للہ عَزَّ وَجَلَّ ہم نے مل جُل کر صفائی کی،مدنی دورہ کرکے شہر کے لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اُن سے مسجد میں آنے کی التجاء کی۔ افسوس!ہمارے اِخلاص کی کمی کے باعث ایک شخص بھی ساتھ نہ آیا ،مگر ہم نے ہمت نہ ہاری ،اللہعَزَّ وَجَلَّ کا نام لیکر قریبی کھیل کے میدان (Play ground)میں داخل ہوگئے اور ڈرتے ڈرتے کھیلنے میں مشغول نوجوانوں کی خدمت میں نیکی کی دعوت پیش کی۔اَلحَمْدُ للہ عَزَّ وَجَلَّ اُن کے دل پَسیج گئے ، کئی نوجوان ہاتھوں ہاتھ ہمارے ساتھ چل پڑ ے ، مسجد میں آکر ہمارے ساتھ نمازیں پڑھنے اور سنّتوں بھرے بیانات سُننے کی سعادت حاصل کی ،ہماری درخواست پر انہوں نے اس مسجد کو آباد کرنے کی نیت کی۔یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود تقریباً 70سالہ ایک بزرگ آبدیدہ ہوکر فرمانے لگے ،میں تو لوگوں سے مسجد آباد کرنے کے لیے کہتا رہتا تھا مگر میر ی سُنے کون؟اَلحَمْدُللہ عَزَّ وَجَلَّ آج عاشقانِ رسول کی آمد