Takabbur Ka Anjam Ma Musalman Ko Haqeer Jannay Ki Muzammat

Book Name:Takabbur Ka Anjam Ma Musalman Ko Haqeer Jannay Ki Muzammat

٭ تکبُّر کرنے والا  نیک لوگوں بلکہ بزرگوں تک کی صحبت سے اپنے آپ کو دُور کرلیتا ہے۔

٭تکبُّر کرنے والے کی بڑی بدنصیبی یہ ہےکہ تکبُّر کی وجہ سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اُسے پسند نہیں فرماتا۔

لہٰذا ہمیں چاہئے کہ تکبُّر سے بچنے کے جو علاج ہم نے سُنے، ان کے مطابق اپنے آپ کو اس آفت سے بچانے اور عاجزی اپنانے کی کوشش کریں اور یہ بات پیشِ نظر رکھیں کہ حدیثِ پاک  کی روشنی میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبُّر کل قیامت کے دن جنت میں داخلے سے رُکاوٹ بن جائے گا۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے طفیل ہم سب کو غرور  وتکبُّر کی آفت سے محفوظ فرمائے اور عاجزی و انکساری کا پیکر بنائے اور مرتے دم تک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی عطا فرمائےاور ایمان و عافیت کے ساتھ مدینے میں شہادت کی موت عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چندسُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ مُصْطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنَّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

سلام کرنے کے مدنی پھول


 

 



[1]مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵