Book Name:Ham Dartay Kiun Nahi?
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ٘(۳۳)یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِۙ(۳۴)وَ اُمِّهٖ وَ اَبِیْهِۙ(۳۵)وَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِیْهِؕ(۳۶)لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ(۳۷)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان:پھر جب آئےگی وہ کان پھاڑنے والی چنگھاڑ اس دن آدمی بھاگے گا اپنےبھائی ا ور ماں اورباپ اورجورو(بیوی) اور بیٹوں سےان میں سے ہر ا یک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے۔
یہاں تک کہ ان مجرموں کو گھسیٹ کرجہنم میں ڈال دیا جائےگا،پارہ16سورۂ مریم آیت نمبر 86میں ارشاد ہوتا ہے :
وَّ نَسُوْقُ الْمُجْرِمِیْنَ اِلٰى جَهَنَّمَ وِرْدًاۘ(۸۶) تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اور مجرموں کو جہنّم کی طرف ہانکیں گے پیاسے
ایسے گنہگاروں کو جہنم(Hell) میں درد ناک عذاب دیا جائےگا چنانچہ پارہ 11سور ہ یونس آیت نمبر 27 میں ارشاد ہوتا ہے :
وَ الَّذِیْنَ كَسَبُوا السَّیِّاٰتِ جَزَآءُ سَیِّئَةٍۭ بِمِثْلِهَاۙ-وَ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌؕ-مَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ عَاصِمٍۚ-كَاَنَّمَاۤ اُغْشِیَتْ وُجُوْهُهُمْ قِطَعًا مِّنَ الَّیْلِ مُظْلِمًاؕ-اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ(۲۷)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اورجنہوں نے برائیاں کمائیں تو برائی کا بدلہ اسی جیسا اور ان پر ذلت چڑھے گی انہیں اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا گویا ان کے چہروں پر اندھیری رات کے ٹکڑے چڑھا دیے ہیں وہی دوزخ والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ان آیاتِ کریمہ سے معلوم ہوا کہ جو دُنیا میں گناہوں میں مبُتلا ہوگا بروزِ قیامت ایسے لوگوں سے ان کے ماں باپ،اولاد، بھائی اورگہرے دوستوں میں سے کوئی بھی ان کا مدد گار نہ ہوگا۔ ایسے بد نصیبوں کو گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ایسے مجرموں (Criminals) کا