Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

ماحول سے وابستہ ایک باپردہ اسلامی بہن سے ملاقات ہوگئی ، انہوں نے شفقت فرماتے ہوئے نیکی کی دعوت کے دوران گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا،ان کی دعوت کی برکت سے قبرو آخرت کی تیاری کا ذہن بنا، دل پر چھائی گناہوں کی تاریکیاں چھٹنے لگیں اور ان کےدل کا آبگینہ صاف وشفاف ہونے لگا۔مزید شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پُر تاثیر بیان کا تحریر ی گلدستہ بنام’’ گانوں کے 35 کفریہ اشعار‘‘  پڑھنے کی سعادت میسر آگئی ،جس میں گانے باجوں کے عذابات اور کفریہ اشعار کے بارے میں پڑھ کر خوفِ خداسے کانپ اٹھی، انہیں گناہوں پر ندامت ہونے لگی، فوراً سے پیشتر ناچ گانوں اور دیگرگناہوں سے سچی توبہ کی اور گناہوں بھری زندگی چھوڑکر نیکیوں کی راہ اپنا لی ۔ ایک اسلامی بہن کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں مدرسۃ المدینہ (بالغات )میں شرکت کرنا شروع کردی، جہاں انہیں قراٰنِ مجید درست مخارج سے پڑھنے کے ساتھ ساتھ وضو،نمازا ورطہارت وغیرہ سے متعلق بھی اہم باتیں سیکھنے کاموقع ملا۔(انوکھی کمائی،ص۱۴بتصرف)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغات

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دِینِ مَتِین کے کم  وبیش105شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے ،انہی میں سے ایک شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغات بھی ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!مدرسۃ المدینہ بالغات میں  بڑی عمر  کی اسلامی بہنوں  کو دُرست مخارج کی ادائیگی کے ساتھ مدنی قاعدہ اورقرآنِ کریم  فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایا جاتا ہے،مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے وا لی اسلامی بہنیں قرآنِ کریم کی تعلیم سےآراستہ ہونے