Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat
اجتماعات میں شرکت اور شیخِ طریقت،امیرِاَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکرے دیکھنے کا معمول بنالیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے چغل خوری سمیت بہت سی باطنی بیماریوں سے نفرت پیدا ہوگی اور احترامِ مسلم کا جذبہ بیدار ہوگا۔
(7)شیخِ طریقت،امیرِاَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور المدینۃُ العلمیۃ کی تحریر کردہ کتب و رسائل کا مطالعہ کرنے کا معمول بنالیجئے،بالخصوص”اِحیاءُ العلوم“جلد3صَفْحہ نمبر468تا485 کا مطالعہ ضرور کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آئیے!شیخ طریقت،امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’163مدنی پھول‘‘سے لباس پہننے کےمتعلق مَدَنی پھول سنتی ہیں۔پہلے2فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ کیجئے:(1)جِنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سِتْر(یعنی شرمگاہ )کے درمیان پردہ یہ ہے کہ جب کوئی کپڑےاُتارےتو بِسْمِ اللہکہہ لے۔(مُعْجَمِ اَ وْسَط، ۲/۵۹حدیث ۲۵۰۴) حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:جیسےدیواراور پردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں ایسے ہی یہ اللہ پاک کا ذکر جنّات کی نگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جنات اس(یعنی شرمگاہ )کودیکھ نہ سکیں گے۔ (مرآۃ المناجیح ،۱/۲۶۸ )(2)جو باوُجُودِ قدرت زیب وزینت کالباس پہننا عاجِزی کے طور پرچھوڑ دے تو اللہ پاک اس کو کرامت(بزرگی)کا حُلّہ(لباس)پہنائےگا۔(ابوداود ۴/۳۲۶ حدیث: ۴۷۷۸) ٭جو لباس حرام کمائی سے حاصل ہوا ہو،اس میں فرض ونَفل کوئی نَماز قَبول نہیں ہوتی۔( کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس،ص۴۱)٭ پہنتے وَقت سیدھی طرف سےشروع کیجئے(کہ سنت ہے) عورت زَنانہ ہی لباس پہنے۔چھوٹے بچّوں اور بچیوں