Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat
چغل خوری کیاکرتی تھی ۔ (مکاشفۃ القلوب،ص۱۷)اَلْاَمَانْ وَالْحَفِیْظْ
بیان کردہ حکایت میں چغل خوری کی آفت میں مبتلا لوگوں کے لئے عبرت کے مدنی پھول موجود ہیں،لہٰذا چغل خوری کی آفت میں مبتلا اسلامی بہن کو چاہئے کہ وہ اللہ پاک کا خوف اپنے دل میں پیدا کریں،قبرکے عذاب سے ڈریں،اپنی موت اور قبر کے تنگ و تاریک گڑھے کو یاد کریں، اپنی زبان کو قابو میں رکھنے کی بھرپور کوشش کریں اور مسلمانوں کا احترام کرنا سیکھیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمارے بزرگانِ دین پوری زندگی اُمّت ِ مُسْلِمَہ کو بُرائیوں کی دلدل سے نکالنے کے لئے بھرپور کوششیں کرتے اور کتابیں لکھتے رہے ہیں تاکہ معاشرے سے بُرائیوں کا خاتمہ ہو اور معاشرہ امن کا گہوارہ بن جائے،چونکہ چغل خوری بھی ایک بُرائی ہے،لہٰذا ان حضرات نے اس بُرائی کے خاتمے کے لئے بھی ہمیں لائقِ عمل مدنی پھول عطا فرمائے ہیں۔آئیے!بطورِ ترغیب چغلی سےنجات پانے کے چند طریقوں کے بارے میں سنتی ہیں،چنانچہ
حُجَّۃُالاسلامحضرتسَیِّدُناامام محمدبن محمدغزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِفرماتے ہیں:جس کے پاس چغلی کی جائےاوراس سےکہا جائےکہ فُلاں نے تمہارے بارے میں یہ کہا ،یا تمہارے خلاف ایساکیا، یاوہ تمہارے مُعاملے کوبگاڑنےکی سازش کر رہا ہے،یا تمہارےدشمن سےدوستی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، یا تمہاری حالت کو خراب کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے، یا اس قسم کی دوسری باتیں کہی جائیں تو ایسی صورت میں اس پر چھ(6) باتیں لا زم ہیں۔
(1)چغل خور کی تصدیق نہ کرے کیونکہ چغل خور فاسق ہوتاہے اور فاسق کی گواہی مردود ہے۔ اللہپاک ارشاد فرماتا ہے: