Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat
حضرت سَیِّدُناابو ہُریرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سےمَروِی ہے کہ ہم شفیعِ روزِ شُمار،دو عالَم کےمالِک ومختار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےساتھ چل رہےتھے،ہمارا گزردو(2)قبروں کےپاس سےہوا،آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ٹھہرگئے،لہٰذاہم بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےساتھ ٹھہرگئے،آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکارنگ مبارک تبدیل ہونےلگایہاں تک کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی قمیص مبارک کی آستین کپکپانے لگی، ہم نےعرض کی:یارسولَاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!کیامعاملہ ہے؟آپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےارشاد فرمایا :کیا تم بھی وہ آواز سن رہے ہوجو میں سن رہا ہوں؟ہم نےعرض کی :یارسولَاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!آپ کیا سن رہےہیں؟آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:ان دونوں افراد پر ان کی قبروں میں انتہائی سخت عذاب ہو رہا ہےوہ بھی ایسے گناہ کی وجہ سے جو حقیر ہے(یعنی ان دونوں کےخیال میں معمولی تھا یا پھر یہ کہ اس سےبچنا ان کےلئےآسان تھا) ہم نےعرض کی:وہ کون سا گناہ ہے؟تو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشادفرمایا :ان میں سےایک پیشاب سےنہ بچتا تھااوردوسرا اپنی زبان سے لوگوں کو اذیت دیتا اورچغلی کرتاتھا۔پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےکھجورکی دو(2)ٹہنیاں منگوائیں اور ان میں سے ہر ایک قبر پر ایک ایک ٹہنی رکھ دی،ہم نےعرض کی:یارسولَاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!کیایہ چیز ان کو کوئی فائدہ دےگی؟آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےارشادفرمایا:ہاں!جب تک یہ دونوں ٹہنیاں تررہیں گی ان سےعذاب میں کمی ہوتی رہےگی۔(صحیح ابن حبان، کتاب الرقائق، باب الاذکار،حدیث: ۸۲۱، ۲/۹۶، '' لایستنزہ ''بدلہ''لایستتر'')
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کردہ حدیثِ مُبارک سے ہمیں3مدنی پھول حاصل ہوئے: (1)ہمارےآقا،مدینے والےمُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اللہ پاک کی عطا سے علمِ غیب حاصل