Ham Q Nahi Badltay

Book Name:Ham Q Nahi Badltay

سانپ سےبھی خطرناک

       مولاناجلال الدین رُومیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:جب تک ممکن ہوبُرےیار(دوست)سےدُور رہو ،کیونکہ بُرا ساتھی بُرے سانپ سے بھی زیادہ خطرناک اور نقصان دہ ہے ، اس لئے کہ خطرناک سانپ تو صرف جان یعنی جسم کوتکلیف یانقصان پہنچاتاہےجبکہ بُرا ساتھی جان اور ایمان دونوں کو برباد کر دیتا ہے۔( گلد ستہ مثنوی، ص۹۴)

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! افسوس صدافسوس!فی زمانہ ہم جان لیوا،خوفناک ، زہریلےجانوروں،کیڑے مکوڑوں اور وحشت ناک چیزوں سے توڈرتی ہیں اور ان سےبچنےکی کوشش کر تی ہیں،مگرہلاکت وبربادی سےبھرپوربُری صحبتوں سےپیچھا چُھڑانےکےلئےبالکل بھی کوشش نہیں کرتیں آہ! بری صحبت کی نحوست  ایسی چھائی  ہے کہ عبادت میں دل نہیں لگتا۔ ربِّ کریم ہمیں نیک اور دیندار اسلامی بہنوں کی صحبت اختیار کرنی کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

اصلاح ِاُمّت اور دعوتِ اسلامی کاکردار

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں اچھی صحبت فراہم کرتا ہے،اس لئے خود بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ رہیے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ کیجئے،

اَمیرِاہلسنّت،حضرت علّامہ مولانامحمدالیاس عطّارقادِرِی رَضَوِی ضِیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنےلوگوں کی اصلاح کی جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے  دعوت اسلامی کی بنیادرکھی اور آپ نےنیکی کی دعوت عام کرنےاورمُعاشرےکی اِصلاح کےلئے مسلمانوں  کو یہ مدنی مقصد اپنانےکی ترغیب دلائی کہ ”مجھے اپنی اور