Ham Q Nahi Badltay

Book Name:Ham Q Nahi Badltay

عَلَیْہ لکھتے ہیں:اس(یعنی کھانے کے وضو )کے معنیٰ ہیں:ہاتھ ومنہ کی صفائی کرنا کہ ہاتھ دھونا کلی کرلینا۔(مرآۃ المناجیح ،ج۶،ص۳۲)٭کھانے سے پہلے جوتے اُتار لیجئے۔٭کھانے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیجئے۔٭اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائیں تو یاد آنے پربِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہ،پڑھ لیجئے۔٭کھانے سے پہلے یہ دعا پڑھ لی جائے تو اگر کھانے میں زہر بھی ہوگا تو اِنْ شَآءَ اللہ اثر نہیں کرےگا:(دعا یہ ہے:)بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ یَاحَیُّ يَاقَیُّوْمُ(یعنیاللہ پاک کے نام سے شروع کرتی  ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین وآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔اے ہمیشہ سے زندہ وقائم رہنے والے۔)(فردوس الاخبار ،حدیث:۱۹۵۵،۱/ ۲۷۴)٭ سیدھے ہاتھ سے کھائیے۔٭اپنے سامنے سے کھائیے۔٭کھانے میں کسی قسم کا عیب نہ لگائیے،مثلاً یہ نہ کہیے کہ مزیدار نہیں،کچا رہ گیا ہے،پھیکا رہ گیا کیونکہ کھانے میں عیب نکالنامکروہ و خلافِ سنت ہے بلکہ جی چاہےتو کھالیجئے ورنہ ہاتھ روک لیجئے۔٭اعلیٰ حضرت،امامِ اہلِ سُنّت مولانا شاہ امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں:کھانے میں عیب نکالنا اپنے گھر پر بھی نہ چاہيے،مکروہ وخلافِ سنت ہے۔(سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی)عادتِ کریمہ یہ تھی کہ پسند آیا تو تناول فرما يا ورنہ نہیں اور پرائے گھر عیب نکالنا تو(اس میں)مسلمانوں کی دل شکنی ہے اور کمالِ حرص وبے مُروتی پر دلیل ہے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دوکُتُب،بہارِشریعت حصّہ16(312 صفحات)120صفحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“امیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےدورسالے”101 مدنی پھول“اور ”163مدنی پھول “ھدِيَّةً طلب کیجئے اور پڑھئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد