Ham Q Nahi Badltay

Book Name:Ham Q Nahi Badltay

گناہوں کی عادت بڑھی جارہی ہے                            کرم یا الٰہی کرم یاالٰہی

 (وسائل ِبخشش مرمم ،ص۱۱۰،۱۱۱)

پہلاسبب لمبی امیدیں

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہماری اصلاح میں سب سےپہلی اور بڑی رکاوٹ لمبی امیدیں ہیں،کیونکہ٭لمبی اُمیدیں انسان کو گناہوں کےگہرے گھڑے میں دھکیل  دیتی ہیں،٭لمبی امیدیں خواہشات کادروازہ کھولتی ہیں،٭لمبی اُمیدوں کی آفت انسا ن  کو دُنیا و آخرت میں کئی طرح  کی مصیبتوں میں مبُتلاکردیتی ہے ،نفس و شیطان اسے تو بہ کی اُمید دِلاکر  اپنےجال میں پھنسالیتےہیں۔ ٭لمبی امیدیں انسان  کودنیاوی  لَذَّتوں میں بَدمَسْت کردیتی ہیں۔٭لمبی اُمیدیں انسان کوقبر کی وحشتوں سے غافل  کردیتی ہیں۔٭لمبی امیدیں انسان کو گناہوں  پردلیرکر دیتی ہیں ۔ ٭لمبی امیدیں انسان کی اصلاح میں  رکاوٹ بنتی ہیں۔٭لمبی امیدیں انسان کو موت کی تیاری سے بے پروہ کردیتی ہیں۔٭لمبی امیدوں میں مبتلاہوکرانسان طرح طرح کےگناہوں میں ملوث ہوجاتا ہے۔جیساکہ بیان کردہ واقعہ  میں بادشاہ لمبی امیدوں اور دیر تک زندہ رہنےکی آفت میں مبتلا ہوکر پُررونق محلات کی تعمیرات اورکھیل کُودکےآلات میں مشغول ہوا،دوستوں  کی بے فائدہ صحبت اور خادِموں کی خُوشامدانہ خدمت کےنَشےمیں  قبرکی تنہائی  کوبُھول گیا،لیکن جیسےہی اس کےدل سےلمبی اُمیدوں کی آگ ختم ہوئی ، غفلت کا اندھیرا دُور ہوا تو  وہ بادشاہ گُناہوں سے بیزار اور اس کا دل دُنیا سے اُچاٹ ہواتو اس نے فوراً بارگاہِ الٰہی میں توبہ کی۔لمبی اُمیدوں کےمُتعلِّق اللہکریم پارہ 14سُوْرَۃُ الْحِجر کی آیت نمبر 3میں ارشاد فرماتا ہے:

ذَرْهُمْ یَاْكُلُوْا وَ یَتَمَتَّعُوْا وَ یُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ(۳)            

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:انہیں چھوڑو کہ کھائیں اور بَرتیں اور اُمید انہیں کھیل میں ڈالے تو اب جانا چاہتے ہیں۔