Ham Q Nahi Badltay

Book Name:Ham Q Nahi Badltay

کردیتی ہے،لمبی اُمیدیں انسان کےدل میں مال ودولت کی ہَوس پیداکرتی ہیں،لمبی اُمیدیں ہی بُلندوبالاعمارتیں  تعمیر کرنےپر اُبھارتی ہیں،لمبی اُمیدیں ہی  انسا ن کےدل سےبروزِقیامت   بارگا ہِ الٰہی  میں اپنے ہرعمل کا جواب دینےکا ڈر اور بُر ےخاتمے کاخوف نکال دیتی ہیں،انسان لمبی اُمیدوں  میں پڑکر ہی مُسلمانوں سےبُغْض و عَداوت (دشمنی)رکھتا ہے ،توبہ کرنےکی اُمید  پر غیبت ،چُغْلی ،حسد ،تکبر جیسےباطنی گُناہوں میں جاپڑ تاہےاور شیطان اس کےدل پرحکومت کرتا ہے۔( موسوعۃ ابن ابی الدنیا ،قصرالامل ، ۳/۳۲۸، رقم :۱۰۳)لمبی اُمیدوں کی وجہ سے نیکیاں  کرنادُشوار ہوجاتاہے ،جیسا کہ

نیکی کی راہ میں رکاوٹ

        حضرت سیِّدُناامامِ غزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:لمبی اُمیدیںنیکی وطاعت کی راہ میں رُکاوٹ ہیں،ہر فتنے اور شر کا باعث ہیں، لمبی اُمیدوں میں مبُتلا ہوجانا، ایک مرض ہے جو لوگوں کو اور بہت سے اَمراض میں مبُتلا کرتا ہے۔(منھاج العابدین ،ص۱۱۸،ملخصا)

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! لمبی اُمیدیں غافل  اورسُست بنادیتی ہیں ،جس كی وجہ سےنیکی  کرنے سےقبل ہی دل میں یہ خیال جَم جاتاہےکہ ”ابھی تھوڑی دیر بعد کرلوں گی ، ابھی کافی وَقْت ہے، عبادت کا موقع فوت نہیں ہونےدُوں گی۔“یُوں سُستی کرکے ہم نیکی کاموقع ضائع کردیتی ہیں لمبی اُمیدیں انسان کو بدعملی کا شکارکردیتی ہیں،جیساکہ حضرت سَیِّدنا داؤد طائیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے فرمایا:جواللہپاک کی وعیدسےڈرتاہے،وہ دُورکوبھی نزدیک خیال کرتا ہے اور جولمبی اُمیدوں میں مبُتلاہوجاتاہے وہ بداَعْمالی کا شکار ہوجاتا ہے۔(منہاج العابدین ، ص۸۱)لہذا ہمیں چاہئے کہ لمبی امیدوں سے چھٹکارا پانےکےلئےلمبی امیدوں کےنقصانات اورموت کویادکرنے کے فضائل پرنظررکھیں تواس کی