Book Name:Faizan-e-Rabi-ul-Awaal
دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز کہ اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن اور سمجھ کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! رَبیعُ الاوّ ل اسلامی سال کاتیسرا مہینا ہے،یہ مہینا فضیلتوں، سعادتوں، رحمتوں اور ربِّ کریم کی نعمتوں کا مجموعہ ہے،عاشقانِ رسول اس مبارک مہینےکو ماہ ِمیلاد کے نام سےبھی یادکرتے ہیں،کیونکہ وہ ذاتِ پاک جن کو اللہکریم نے تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا، جن کی خاطر کائنات کو سجایا گیا،وہ عظمتوں والےنبی،خاتَمُ النّبیینصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم اسی ماہِ مبارک میں دنیا میں تشریف لائے۔اس مہینےکو سب فضیلتیں،سعادتیں اور برکتیں نبیِ کریم، رؤف رحیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وا ٰلِہٖ وَسَلَّمکی ولادت کےصدقےنصیب ہوئیں،اسی مناسبت سےآج کے بیان میں ہم اس مبارک مہینےکے فضائل وبرکات،بزرگان ِ دین کےمیلاد منانے کےواقعات،اس مہینےمیں کئے جانے والے اعمال اور ہمیں اس مہینے کو کس انداز میں گزارنا چاہئےاس کے متعلق نکات بھی سنیں گی،اے کاش کہ ہمیں سارا بیان اچھی اچھی نیتوں اور مکمل توجہ کے ساتھ سننا نصیب ہوجائے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد