Book Name:Taqat-e-Mustafa
کہ میرے آنے سے پہلے ہانڈی چولہے سے نہ اتارنا اور آٹا پکانا شروع نہ کرنا پھر قدرتِ خدا کا نظارا دیکھنا۔٭اس واقعہ میں حضورِانور،شاہِ بحرو بر(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کے لعاب شریف کے بہت سے معجزات ہیں: بوٹیوں میں کثرت و برکت، شوربے کے پانی میں برکت،شوربے کے نمک مرچ مصالحہ گھی میں برکت و کثرت،آٹےمیں برکت و کثرت،جس لکڑی سے یہ چیزیں پکائی گئیں اس میں برکت،روٹی پکانے والی کے ہاتھ میں قوت و طاقت ورنہ اتنی بڑی جماعت کی دعوت کے لیے کئی من گوشت لکڑیاں آٹا چاہیے بہت پکانے والے اور بہت تنّور چاہئیں جیساکہ آج کل شادیوں کی دعوتوں میں دیکھا جاتا ہے۔٭(حضرت)موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے عصا سے پانی کے 12 چشمے پتھر (Stone) سے پھُوٹے،یہاں حضورِاکرم،نورِمجسم(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کے لُعاب سے ہانڈی سے بوٹیوں اور شوربے کے چشمے پُھوٹے۔(مرآ ۃُ المناجیح ،۸/۱۷۷تا۱۷۹ملتقطا)
واہ کیا جُود و کرم ہے شَہِ بَطحا تیرا نہیں سُنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا
دھارے چلتے ہیں عَطا کے وہ ہے قَطرہ تیرا تارے کِھلْتے ہیں سَخا کے وہ ہے ذَرّہ تیرا
فَیْض ہے یا شہِ تَسْنِیم نِرالا تیرا آپ پیاسوں کے تَجَسُّس میں ہے دریا تیرا
آسماں خَوان، زمیں خَوان، زمانہ مہمان صاحبِ خانہ لقب کس کا ہے تیرا تیرا
(حدائقِ بخشش،ص۱۶،۱۵)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم آقا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی جسمانی طاقت کے بارے میں سُن رہی تھیں۔یقیناًاللہ کریم نے اپنے پیارےمحبوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بے مثال طاقت عطا فرمائی تھی جس کی کائنات میں کوئی مثال نہیں ملتی ،اور یہی وجہ تھی کہ بڑے سے بڑا پہلوان آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام