Book Name:Taqat-e-Mustafa
سرکار کِھلاتے ہیں سرکار پلاتے ہیں سلطان و گدا سب کو سرکار نبھاتے ہیں
(فیضانِ سنت، ص۳۵۰)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! اس واقعہ سے ہمیں کئی درس ملتے ہیں، غور کریں کہ ایک چٹان جو کئی صحابۂ کرام مل کر بھی توڑ نہ سکے آقا کریم، رسولِ عظیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ باوجود اس کے کہ کئی دن سے فاقہ تھا، کچھ کھایا نہ تھا۔ پیٹ مبارک پر پتھر باندھے ہوئے تھے مگر پھر بھی جب آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے دَسْتِ مُبارَک سے ایک ہی پھاؤڑا مارا تو وہ پوری چٹان ریت کی مانند ذروں میں تبدیل ہو گئی۔ اس سےمعلوم ہوا کہ مدینے کے سلطان، محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہرگز ہم جیسے نہیں ہیں۔ آپ جیسا نہ کوئی اور ہے اور نہ ہو سکتا ہے۔ اعلیٰ حضرت،امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ حضرتِ جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام کی ترجمانی کرتے ہوئےکیا خوب فرماتے ہیں:
یہی بولے سدرہ والے چمنِ جہاں کے تھالے
سبھی میں نے چھان ڈالےترے پایہ کا نہ پایا
تجھے یک نے یک بنایا
(حدائقِ بخشش،ص۳۶۳)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!حضرت جابر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے واقعہ پر غور کیجئے ، ہمارا معاملہ یہ ہے کہ اگر ہمارے ہاں کھانا کم ہو اور کھانے والے افراد زیادہ ہو جائیں تو سوائے کھانے کی مقدار بڑھانے کے اور کوئی چارہ نہیں ہوتا،تقریباً چار کلو آٹا اور بکری کا بچہ چاہے کتنا بھی صحت مند ہو بمشکل پچاس