Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

         پیاری پیاری اسلامی بہنو!ذرا تَصَوُّر کیجئے!عَرب  میں سُورَج  کی تَپِش  اور اس پر لوہے کےآگ برساتے لِباس میںحضرتِ سُـمَیّه رَضِیَ اللہُ عَنْہُا کا کیا حال ہوتا ہو گا،مگر قُربان جائیے!اس شہیدۂ اوّل کی عَظَمَت و اِسْتِقَامَت پر!آپ کےدل میںاللہاوراس کےرسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مَحَبَّت اس طرح گھر کر چکی تھی کہ اتنی سَخْت تکالیف کےباوُجود آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُانےاسلام کادامَن نہ چھوڑا، بلکہ ڈَٹ کر اِن مُشکِل  حالات کا مُقَا بَلَہ  کیا،آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُا کےاس صَبْر و اِسْتِقَامَت میں  ہمارے لئے درس ہے۔

       مگر افسوس!فی زمانہ ہم چھوٹی  چھوٹی تکلیفوں اور پریشانیوں کی وجہ  سےدلبرداشتہ ہوکرنیک اعمال  میں ثابت قدم نہیں رہتیں،کبھی فرائض وواجبات میں سستی  کرتی ہیں توکبھی کسی کی بات سُن کر نیکی کی دعوت دینےجیسی عظیم نیکی کو چھوڑ دیتی ہیں،کبھی رشتہ داروں اور سہیلیوں کی باتوں کی وجہ سےتلاوتِ قرآن  کی عادت چھوڑ دیتی ہیں تو کبھی گھر والوں کی باتوں سےدل چھوٹاکرکےسنتوں سے دور ہوجاتی ہیں،الغرض  فی زمانہ!سہیلیوں،گھروالوں اوردیگر رشتہ داروں کی باتوں کی وجہ سے ہماری ہمت ٹوٹ جاتی ہے،  ہم نیک اعمال اورسنتوں کو چھوڑتی نظرآتی ہیں ۔اے کاش  کہ ہمیں نیک اعمال پراستقامت حاصل ہوجائے۔آئیے! مل کر دعا کرتی ہیں :

عبادت میں گزرے مِری  زندگانی                         کرم ہو کرم یا خُدا یا الٰہی!

(وسائلِ بخشش مُرمَّم،ص۱۰۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

       پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہم  نےحضرت سُمَیّہرَضِیَ اللہُ عَنْہُاکی ایمان پراستقامت کاواقعہ سنا جس سے ہمارا بھی نیک اعمال  پراستقامت پانے،راہِ خدا میں آنے والی آزمائشوں، مصیبتوں  اور تکلیفوں  کے باجود صبرو استقامت  پر قائم رہنے اور ایمان پر ثابت قدم  رہنے کا ذہن بنا ہوگا مگرہم چنددن