Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

نیک اعمال کرکےپھر سےدور ہوجاتی ہیں،ہمیں ان اعمال پراستقامت حاصل  نہیں ہوتی، آخروہ کونسی  چیزیں ہیں جواس  راہ میں رکاوٹیں ہیں،آئیے! ان چیزوں کے بارے میں سنتی ہیں۔

استقامت کی  راہ میں رکاوٹیں

       یادرکھئے!یوں تو ایمان وعمل پر ثابت قدمی سےرکاوٹ بننے والی کئی  چیزیں ہیں۔مثلاً (1) علمِ دین کانہ ہونا۔ (2) زبان کی حفاظت نہ کرنا۔(3)گناہوں کے ذریعے اپنی جانوں پر ظلم کرنا۔ (4) بری سہیلیوں کی صحبت اختیار کرنا۔(5) نفسانی خواہشات کی لذت حاصل کرنےکی حرص ہونا۔(6)مصائب وآلام اور آزمائشوں پرصبرنہ کرنا۔(7)اللہپاک کی رحمت سے مایوس ہونا۔(8) لمبی امیدیں رکھنا۔ (9)اور استقامت کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ دنیاوی  محبّت ہے۔(تفسیر صراط الجنان ،پ۱۲،ہود،تحت الآیۃ:۱۱۲،۴/۵۰۶ بتغیر)

       کیونکہ دنیا کی محبت میں گرفتار ہوکرانسان آخرت کو بھول جاتاہے،دنیا کی محبت میں انسان گناہوں کی دلدل میں گرتاچلاجاتاہے،دنیا کی محبت میں مبتلا ہو کر انسان حلا ل وحرام میں تمیز کرنا چھوڑدیتاہے، دنیا کی مَحَبَّت اور اس کےفریب میں آکرانسان اپنےربِّ کریم  کی نافرمانی کرتاہے،دنیاکی محبت تمام گناہوں کی بنیاد ہے، جو اسلامی بہن دنیا کی محبّت میں مبتلاہوجاتی ہےوہ اپنی آخرت  کو بھول جاتی ہے ،آئیے! اپنے دل میں دنیا سے بے رغبتی بڑھانے،نیک اعمال پراستقامت کاجذبہ بڑھانےاور اپنے دل میں فکرِ آخرت کا جذبہاُجاگرکرنےکےلئےدو(2)فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسُنئےاورنَصیحت وعبرت حاصل کیجئے، چنانچہ

دنیا سے بے رغبتی کےفضائل