Nekiyan Chupayye

Book Name:Nekiyan Chupayye

اُس کے ساتھ رونے لگ جاؤیہ بدگُمانی نہ کروکہ وہ لوگوں کودکھانے کیلئے ایسا کر رہاہے ۔ میں نے ایک بارایک شخص کو روتا دیکھ کربدگمانی کی تھی کہ یہ رِیاکاری کررہاہے تواِس کی سزا میں ایک سال تک(خوفِ خدااورعشقِ مصطفٰے میں)رونے سے محروم رہا۔([1])

بدگمانی، بدنگاہی سے بچیں                                      کیجئے رحمت اے نانائے حسین

دولتِ اخلاص ہم کو دیجئے                                      کیجئے رحمت اے نانائے حسین

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۲۵۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! سنا آپ نے!ہمارے مُعاشَرے کو ریاکاری کی دیمک نے کس طرح کھوکھلا کیا ہوا ہے۔یادرکھئے!نفس و شیطان ہمارے دشمن ہیں،یہ مختلف  حیلے بہانوں سے ہمیں ریاکاری کی دلدل میں گرا کر ہماری نیکیاں ضائع کروانا چاہتے ہیں، لہٰذا ان کے واروں سے ہوشیار رہئے اور اپنا یہ ذہن بنالیجئے کہ ہمیں کوئی بھی نیکی کرکے بلاوجہ  نہ کسی کو دکھانا ہے،نہ سنانا ہےاور نہ ہی جتلانا ہے،اگر دکھانا یا سنانا ہی ہے تو صرف اور صرف اس ذات کو جس نے ہمیں نیکی کرنے کی توفیق بخشی ہے،جس نے ہمیں پیدا کیا ہے،جو ہمارا خالق و مالک ہے،جس کی بارگاہ سے ہمیں ثواب  ملنا ہے،جو ہمارے اعمال قبول فرماتا ہے،جو ہمیں جنّت میں داخل فرمائے گا، جس کو ہماری نیتوں اور ہمارے دلوں کے حالات کا علم ہے۔بالفرض کسی کے دل میں یہ شیطانی وسوسہ آئے کہ  جب ریاکاری کی اِس قدر آفتیں ہیں توسِرے سے نیک اعمال مثلاًنماز، روزہ، مَدَنی کام اور


 

 



[1] تنبیہ المغترین، ص۱۰۷