Nekiyan Chupayye

Book Name:Nekiyan Chupayye

پیاری پیاری اسلامی بہنو! سنا آپ نے! اخلاص کے ساتھ عمل کرنے والے رَبِّ کریم کو کس قدر پسند ہیں کہ اللہ پاک اپنی رحمت سے انہیں جنّت کی نعمت سے سرفراز فرمائے گا،لہٰذا اگر ہم بھی اپنی عبادات کو اخلاص سے آراستہ کریں  گی تو اللہ کریم  ہمیں بھی جنّت عطا فرمائے گا۔اب سوال یہ ہے کہ اخلاص کا جذبہ کیسے پیدا ہو؟ تو آئیے!اپنے دل میں اخلاص کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے 12طریقے سنئے اور ان  پر عمل کرنے کی کوشش کیجئے، اللہ کریم کی رحمت سے امید ہے کہ بہت جلد اپنے عمل میں اخلاص کی خُوشبوئیں محسوس کریں گی ۔

اِخلاص  پیدا کرنے کے12طریقے

(1)جذبَۂ اخلاص پیدا کرنے کے لیے سچے دل سے بارگاہِ الٰہی میں گِڑگِڑاکر دعا کیجئے۔ (2)جذبَۂ اخلاص پیدا کرنے کے لیے اخلاص کے فضائل کا مطالعہ کیجئے۔ (3) جذبَۂ اخلاص پیدا کرنے کے لیے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سیرت کے اخلاص سے بھرپور ایمان افروز واقعات کو بار بار پڑھئے۔ (4)جذبَۂ اخلاص پیدا کرنے کے لیے مخلص بندوں کو ملنے والی نعمتوں کو تصوُّر میں لائیے۔ (5)جذبَۂ اخلاص پیدا کرنے کے لیے ریاکاری کی تباہ کاریوں کو بار بار پڑھئے۔ (6)جذبَۂ اخلاص پیدا کرنے کے لیےمکتبۃُ المدینہ کی کُتُب کا مطالعہ کیجئے، مثلاً احیاء العلوم میں موجود اخلاص اور ریاکاری کا بیان پڑھیں۔  (7)جذبَۂ اخلاص پیداکرنےکےلیے”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کو اپنے مطالعہ میں رکھئے۔ (8)جذبَۂ اخلاص پیدا کرنے کے لیے مَدَنی چینل پر نشر(Telecast) ہونے والے مختلف پروگرامز دیکھنے یا سننے کی عادت بنائیے۔ (9)جذبَۂ اخلاص پیدا کرنے کےلیےمکتبۃُ المدینہ سے جاری